قبائلی عوام نے قیام پاکستان سے لے کر اب تک ملک و قوم کی تعمیر و ترقی میں دیگر لوگوں سے بڑھ کر حصہ لیا ہے،تیمورسلیم
وفاقی اور صوبائی حکومتیں ضم ہونے والے قبائلی اضلاع کی ترقی وخوشحالی کے لئے جامع پالیسی کے تحت ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہیں،وزیرخزانہ خیبرپختونخوا
ہفتہ 23 مارچ 2019 00:15
(جاری ہے)
قبل ازیں ضلع مہمند پہنچنے پر قبائلی عوام اور پاکستان تحریک انصاف کے پارٹی کارکنان نے وزیر خزانہ کا والہانہ استقبال کیا اور انہیں پختون روایات کے مطابق قبائلی پگڑی بھی پہنائی گئی۔
وزیر خزانہ نے اس موقع پراجتماع کے شرکاء سے اپنے خطاب میں کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت صوبے کے دیگر اضلاع کے مقابلے میں قبائلی اضلاع کی تعمیر وترقی پرترجیحی بنیادوں پر توجہ دے رہی ہے تاکہ قبائلی عوام سے کئے گئے وعدوں اور فاٹا کے انضمام کو حقیقی معنوں میں پورا کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے تمام صوبائی کابینہ ممبران کوہدایت کی ہے کہ اپنے حلقہ انتخاب کی بجائے قبائلی اضلاع کی ترقی و خوشحالی پرزیادہ توجہ مرکوزرکھیں ۔تیمور سلیم نے کہا کہ صوبائی حکومت ضم شدہ اضلاع کی تعمیر وترقی کے منصوبوں کووہاں کے عوام کی مکمل مشاورت سے شروع کرے گی اور ان کی بھرپور نمائندگی کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔حکومت قبائلی اضلاع میں تعلیم ،صحت،زراعت و معدنیات اور سیاحت کے شعبوں کی ترقی کے لئے بھرپور اقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قبائلی اضلاع میں وسائل کی کوئی کمی نہیں ہے لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ ان سے استفادہ حاصل کرنے کے لئے جامع منصوبہ بندی کی جائے۔انہوں نے کہاکہ مہمند ڈیم کی تعمیر سے نہ صرف ضلع مہمند کے عوام کا مستقبل تابناک ہوجائے گا بلکہ صوبے کی معاشی ترقی اور توانائی کی پیداوار میںبھی ڈسٹرکٹ مہمند بھرپور کردار ادا کرے گا۔وزیر خزانہ نے علاقے کے عوام کو یقین دلایا کہ مہمند ڈیم کی تعمیر یہاں کے عوام کی باہمی مشاورت سے کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ قبائلی اضلاع کے عوام خداد صلاحیتوں سے مالا مال ہیں اور وہ دن دور نہیں کہ اس ملک کا وزیر اعظم اور صوبے کا وزیر اعلیٰ بھی یہاں سے منتخب ہو ۔ضلع مہمند کے عوام کی جانب سے شاندار استقبال اور مہمان نوازی کرنے پرانہوں نے ان کا شکریہ اداکیا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ یہ ان کا قبائلی اضلاع کا پہلا باقاعدہ دورہ تھاجو ان کے لئے انتہائی خوشگوار اور یادگار رہے گا اور وہ اس سلسلے میں باقی قبائلی اضلاع کا بھی جلد دورہ کریں گے۔ضلع مہمند کے دورے کے دوران وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے مستقبل کی منصوبہ بندی اور حکمت عملی وضع کرنے کے لئے ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام مختلف اجلاسوں کی صدارت کی،انہوں نے کیڈٹ کالج مہمند کا دورہ بھی کیاجہاں انہوں نے کیڈٹ کالج کے مختلف شعبوں کامعائنہ کیا ،اس موقع پر کالج انتظامیہ کی جانب سے انہیں بریفنگ بھی دی گئی اور بعد ازاں انہوں نے پارٹی کے کارکنان کی جانب سے منعقدہ استقبالیہ تقریب میں بھی شرکت کی۔مزید قومی خبریں
-
بشکیک میں حالات معمول پر آ چکے ہیں، ایک سیاسی جماعت کرغزستان واقعہ کو غلط رنگ دے رہی ہے، ہلاکتوں کی جعلی تصاویر پھیلانے والے اللہ سے ڈریں، عطااللہ تارڑ
-
ڈاکٹر عشرت العباد کا ایک بار پھر عملی سیاست میں آنے کا عندیہ
-
موجودہ حکمران اپنی جعلی مقبولیت کو عروج نہیں دے سکتے ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
گورنرسندھ کی دارلسکون ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام مدر ڈے تقریب میں شرکت
-
بلوچستان میں 100ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے میں 2ارب 4کروڑ روپے کی بے قاعدگیوں کا انکشاف
-
چیئر پرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد سے بشارت بھٹی کی ملاقات،درپیش مسائل سے آگاہ کیا
-
پنجاب کی انڈسٹری کو سولر انرجی پر منتقل کریں گے،پیداواری لاگت کم ہوگی‘چوہدری شافع حسین
-
شہبازشریف (ن)لیگ کے قائم مقام صدر نامزد
-
حکومت کاشتکاروں کی فلاح کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے،مریم اورنگزیب
-
فیصل آباد،دوسری شادی کرنے پر خالہ زاد بھائی نے مشتعل افراد کے ہمراہ اینٹوں کے وارکرکے خالہ زاد بہن کے شوہرکو مارڈالا
-
فیصل آباد ، دیوارکے تنازعہ پر مشتعل ملزمان نے اینٹ مارکر ہمسائے کوموت کے گھاٹ اتاردیا
-
اللہ تعالیٰ نے نوازشریف کو سرخرو کیا ، ایک بار پھر پارٹی صدارت کیلئے آ رہے ہیں:ن لیگ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.