نیب آزاد کشمیر کی جانب سے موصول ہونے والی متعدد شکایات میںرواں ماہ میں بھی شکایت کنندگان کو ریلیف فراہم

شکایت کنندگان کو بروقت ریلیف ملنا عوام الناس کا احتساب بیورو پر مکمل اعتماد کا عکاس ہے، ترجمان احتساب بیورو آزاد کشمیر

پیر 25 مارچ 2019 17:35

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) آزاد جموں وکشمیر احتساب بیورو عوام الناس کی جانب سے موصول ہونے والی متعدد شکایات میںرواں ماہ میںبھی شکایت کنندگان کو ریلیف فراہم کیا ہے۔ترجمان احتساب بیورو کی طرف سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق شکایت نمبر1111/18 میںدرخواست دہندہ نے بذریعہ محمدا ٓصف گاؤں کٹھہ پیراں یونین کونسل سالخلہ ضلع نیلم نے چیئرمین احتساب بیورو کی خدمت میں شکایت پیش کی کہ اس نے پرائمری معلمہ کی آسامی کیلئے NTS کا امتحان پاس کیا اور شاکیہ اول نمبر پر تھی لیکن حکام محکمہ تعلیم نے اس کا حکم تقرری جاری نہیں کیا جس پر شاکیہ نے احتساب بیورو سے رجوع کیا۔

چیئرمین احتساب بیورو کی ہدایت پر رخسانہ آفتاب اسسٹنٹ ڈائریکٹر شکایات کی کارروائی پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نسواں (نیلم) نے شاکیہ کی بطور پرائمری معلمہ عمل میں لائی ۔

(جاری ہے)

اسی طرح شکایت نمبر313/18 شکایت کنندہ نے شکایت کی کہ اس کی اہلیہ کی تقرری بطور پرائمری معلمہ عمل میں لائی گئی لیکن حکام محکمہ تعلیم نے اس کی اہلیہ کی تقرری کا حکم منسوخ کرتے ہوئے دیگر کسی کی تقرری عمل میں لائی اور شاکی کی اہلیہ کو تنخواہ کی ادائیگی بھی نہیں ہوسکی۔

چیئرمین احتساب بیورو کے حکم پر کوکب سلیم اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے انکوائری عمل میں لاتے ہوئے شاکیہ کا معاملہ یکسو کرواتے ہوئے تنخواہ مبلغ1,53,935/- روپے کی عمل میں لائی گئی ۔نیز شکایت نمبر678/18 میں محمد اسماعیل ولد سلیمان ساکنہ جرگی تحصیل اٹھمقام ضلع نیلم نے احتساب بیورو میں شکایت دائر کی کہ حکام محکمہ ما ل اور حلقہ پٹواری نے ریکارڈ مال میں توڑ پھوڑ کرتے ہوئے ریکارڈ سے شاکی کا اصل بیع نامہ غائب کرواتے ہوئے اسے جائیداد سے محروم کردیا گیا ہے۔

چیئرمین احتساب بیورو کے حکم پر شعبہ شکایات کی جانب سے کارروائی عمل میں لائی گئی ۔عاملین محکمہ مال نے شاکی کے مؤقف کو درست تسلیم کرتے ہوئے احتساب بیورو کی مداخلت سے ریکارڈ مال میں درست اندراج کرتے ہوئے شاکی کی دادرسی کی گئی ہے۔شاکیان متذکرہ بالا نے احتساب بیورو میں حاضرآکر بے لاگ احتسابی عمل جاری رکھنے پر جناب چیئرمین احتساب بیورو اور انکی ٹیم کا شکریہ ادا کیا ہے ۔چیئرمین احتساب بیورو راجہ محمداسلم خان نے احتسابی عمل کو ٹھوس،مؤثر اور فعال بنانے کیلئے عوام الناس کی جانب سے موصولہ شکایات پر فوری کارروائی کا حکم صادرکررکھا ہے جس پر ابتدائی کارروائی کے بعد ہی اکثر شاکیان کو ریلیف مل رہا ہے جو عوام الناس کا احتساب بیورو پر مکمل اعتماد کا عکاس ہے۔