لاہور، پابندی کے باوجود پتنگ بازی سے حادثات معمول بننے کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

منگل 26 مارچ 2019 00:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2019ء) لاہور میں پابندی کے باوجود پتنگ بازی سے حادثات معمول بننے کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی ۔قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی کنول لیاقت ایڈووکیٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے۔ پنجاب اسمبلی میں جمع کروائی گئی قرار داد میں کہا گیا ہے کہ لاہور شہر میں پتنگ بازی کے شوق کی آڑ میں کیمیکل شدہ دھاتی ڈور کی وجہ سے آئے روز حادثات معمول بن گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تیز کیمیکل ڈور سے معصوم شہریوں کے گلے کٹنے،زخمی ہونے کے حادثات معمول بنتے جا رہے ہیں۔جو کہ قانون کی جھلی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔قاتل ڈور کی خریدوفروخت اور سرعام استعمال انتظامیہ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ قرار داد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائے۔تاکہ شہریوں کی قیمتی جانیں ضائع ہونے سے بچ سکیں۔