Live Updates

مریضوں کی سہولت کی خاطر پی ایچ ایف ایم سی کے تمام پروگرامز کو کامیابی سے جاری رکھیں گے‘یاسمین راشد

پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کیلئے ادویات کی بروقت فراہمی اور صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جا رہا ہے وزیراعظم عمران خان کی اولین ترجیحات میں عوام کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنا سرفہرست ہے‘صوبائی وزیر صحت کا اجلاس سے خطاب

پیر 1 اپریل 2019 16:36

مریضوں کی سہولت کی خاطر پی ایچ ایف ایم سی کے تمام پروگرامز کو کامیابی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2019ء) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیرصدارت محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر میںپنجاب ہیلتھ فسیلیٹیز مینجمنٹ کمیٹی کے بورڈکا چھٹا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سپیشل سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر، ایڈیشنل سیکرٹری (ٹیکنیکل) ڈاکٹر عاصم، ڈائریکٹر پی ایچ ایف ایم سی عرفان میمن، ڈاکٹر منیر احمد، ڈاکٹر یاداللہ اور ڈاکٹر اختر رشید سمیت بورڈ کے دیگر ممبران نے شرکت کی۔

اجلاس میں پنجاب ہیلتھ فسیلیٹیز مینجمنٹ کمیٹی کے انتظامی امور و دیگر معاملات کا جائزہ لیاگیا۔ وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ مریضوں کی سہولت کی خاطر پی ایچ ایف ایم سی کے تمام پروگرامز کو کامیابی سے جاری رکھیں گے۔

(جاری ہے)

پنجاب کے سرکاری ہسپتالوںمیں آنے والے مریضوں کیلئے ادویات کی بروقت فراہمی اور صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج معالجہ کی سہولیات میں بتدریج بہتری آ رہی ہے۔لوگوں کے معیار زندگی میں تبدیلی کیلئے نام نہاد نعرے نہیں بلکہ دردِدل کے ساتھ اقدامات اٹھانے پڑتے ہیں۔صوبائی وزیر نے کہاکہ سابقہ کرپٹ حکومت نے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو سہولت دینے کی آڑ میں عوام کو کروڑوں کا ٹیکہ لگایا۔صحت انصاف کارڈ کے ذریعے پنجاب کے دور دراز علاقوں میں غریب عوام مفت علاج معالجہ سے استفادہ کر رہے ہیں۔وزیراعظم عمران خان کی اولین ترجیحات میں عوام کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنا سرفہرست ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات