قوم آئی ایم ایف کی شرائط بھگت رہی ہے پتہ نہیں کہ مزید کتنی مہنگائی ہوگی ‘حمز ہ شہباز

حکمران بتائیں کہ بجلی گیس پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کے منہ سے نوالہ کیوں چھینا جا رہا ہی میاں نواز شریف کی بیماری پر فکرے کسنے والوں کو اللہ سے ڈرنا چاہیے یہ لوگ بیگم کلثوم نواز پر بھی فکرے کستے رہے ‘میڈیا سے گفتگو

منگل 2 اپریل 2019 23:40

قوم آئی ایم ایف کی شرائط بھگت رہی ہے پتہ نہیں کہ مزید کتنی مہنگائی ہوگی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اپریل2019ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ قوم آئی ایم ایف کی شرائط بھگت رہی ہے او ر پتہ نہیں کہ مزید کتنی مہنگائی ہوگی ، لوگوں کے پاس ایک وقت کے کھانے کے پیسے نہیں ہیں،کنٹینر پر چڑھ کر بجلی کے بل جلانے والے سلیکٹڈ حکمران عوام کو بتائیں کہ بجلی گیس پیٹرولیم مصنوعات اور ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کے منہ سے نوالہ کیوں چھینا جا رہا ہی ان خیالات کااظہارانہوںنے گذشتہ روز مسلم ٹائون لاہور میں مرکزی صدر لوہا مارکیٹ عامر صدیق کے گھر ان کے بھائی طاہر ولید کے انتقال پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے پاکستاان کو ایٹمی پاکستان بنایا ،ملک سے لوڈ شیڈنگ ختم کرکے اندھیروں اور دہشت گردی کا خاتمہ کیا ، قوم کو پر امن پاکستان دیا،تاہم جعلی حکمرانوں نے قوم کو ایک بار پھر لوڈشیڈنگ کی نوید سنا دی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کی بیماری پر فکرے کسنے والوں کو اللہ سے ڈرنا چاہیے یہ لوگ بیگم کلثوم نواز پر بھی فکرے کستے رہے ۔

انہوں نے کہا کہ یہ آئی ایم ایف کی سخت شرائط کا ہی نتیجہ ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں میڈیکل ٹیسٹ مہنگے اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں سستے ہیں ،مجھے قوم سے ہمدری ہے کیونکہ غریب عوام کے پاس ایک وقے کے کھانے کے پیسے نہیں ہیں ۔لیکن میں یہ بھی نہیں جانتا کہ اور کتنی مہنگائی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں 100اضافہ کیا ، ملک کے معاشی حالات بہت خراب ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چور دروازے سے اقتدار حاصل کرنے والے حکمرانوں کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے پاکستانی عوامی کی خدمت کے لئے امریکہ سے آ کر لیور ہسپتال چلانے والے ڈاکٹرز واپس چلے گئے ہیں ،اورعوامی فلاح کے ادارے بند کئے جا رہے۔ میں نہیں سمجھتا کہ نیازی صاحب سے ملکی معیشت بہتر ہو سکے گی۔انہوں نے کہا کہ کنٹینر پر چڑھ کر بجلی کے بل جلانا اور کھوکھلے نعروں کے ذریعے عوام کو سبز باغ دکھانا آسان بات ہے لیکن ملک چلانا اتناآسان نہیں جتنا نیازی صاحب آپ نے سمجھ لیا۔