سندھ بھر کی طرح سکھر میں بھی موسم گرما کی آمد کیساتھ گرمی کی شدت میں اضافہ ہو گیا

جمعہ 5 اپریل 2019 16:53

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2019ء) سندھ بھر کی طرح سکھر میں بھی موسم گرما کی آمد کیساتھ گرمی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ،گرمی کے باعث لوگ گھر وں میں محصورہو گئے ،ٹھنڈے مشروبات کی مانگ اور قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ، تفصیلات کے مطابق سکھرمیں موسم گرما کی آمد کیساتھ ہی گرمی کی شدت میں بے تحاشہ اضافہ ہو گیا اور سورج کی تپش نے لوگوں کو گھروں میں محصور کر دیاہے سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھرو اسکے گردنواح کے علاقوں میں گرمی کے باعث ہونے والے اضافے کے بعد لوگوں نے پا رکوں میں ڈیرے ڈال کر چھائوں اور ٹھنڈے مشروبات کا سہارا لینا شروع کر دیاجبکہ دوسری جانب گرمی کے باعث شہر کے تجارتی و کاروباری مراکزمیں جمعے کے روز بھی لوگوں کا رش کم رہا اور سڑکوں پر ٹریفک بھی معمول سے کم رہی شہر میں گرمی کے اضافے کے ساتھ ہی بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھ گیا ہے جس نے شہریوں کو دوہرے عذاب میں مبتلا کر دیا ہے ٹھنڈے مشروبات کی مانگ اور ریٹ میں بھی تحاشہ اضافہ ہو جانے کی وجہ سے ٹھنڈے مشروبات فروخت کرنے والوں کی بھی چاندی ہو گئی ہے اور دکاندار گنے داموں فروخت میں مصروف ہیں۔

متعلقہ عنوان :