ضلع سجاول کی کل مردم شماری 781967 ہے اس میں ہر مذہب سے تعلق رکھنے والے لوگ باہمی محبت اور امن کے ساتھ رہتے ہیں، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سجاول

پیر 15 اپریل 2019 23:13

سجاول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2019ء) نیشنل انسٹیٹیوٹ کراچی سے آنے والے 25 ویں سینئر مینجمنٹ کورس (ایس ایم سی) کے معلوماتی دورے پر ایک دن کے لیئے سجاول آنے والے افسران کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون سردار ریاض حسین لغاری نے ضلع سجاول کے متعلق دربار ہال میں جامع اور تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون دورے پر آنے والے افسران کو سجاول کی مردم شماری، سال بھر میں ہونے والی فصلیں، تاریخی مکامات، درگاہوں اور ضلع سجاول کی تاریخ کے متعلق مکمل بریفنگ دی۔

انہوں نے بتایا کے ضلع سجاول کی کل مردم شماری 781967 ہے اس میں ہر مذہب سے تعلق رکھنے والے لوگ باہمی محبت اور امن کے ساتھ رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کے ضلع سجاول میں زیادہ تر گنا، سن فلاور اور گندم کی فصلیں ہوتی ہیں اس کے علاوہ ساحلی علائقوں میں بسنے والے لوگوں کا گذر سفر سمندر میں مچھلی کا شکار کرنے پر ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ضلع سجاول میں ہونے والے ترقیاتی کاموں پر بھی بریفنگ دی گئی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون سردار ریاض حسین لغاری نے معلوماتی دورے پر آنے والے افسران کے وفد کو سجاول میں امن و امان کی صورتحال پر بھی معلومات دیتے ہوئے کہا کے یہ ضلع ہمیشہ پر امن رہا ہے۔ دن بہ دن جرائم میں واضع کمی پولیس کی بہتریں کارکردگی کا زندہ مثال ہیں۔بریفنگ کے بعد آئے ہوئے افسران کو سندھ کا روایتی تحفہ اجرک اور ٹوپی پیش کیں۔ آخر میں انلینڈ اسٹیڈی ٹوئر پر آنے والے تمام مہمانوں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون کا شکریہ ادا کیا۔