اسد عمر سے وزارت واپس لینے کا فیصلہ عمران خان کا نہیں تھا
وزیراعظم عمران خان کو اسد عمر کو تبدیل کرنے کا مشورہ اچانک دیا گیا جس سے وہ انکار نہیں کر سکے
مقدس فاروق اعوان جمعہ 19 اپریل 2019 10:54
(جاری ہے)
اسد عمر نے اعلان کیا کہ انہیں وزارت توانائی کے عہدے کی پیش کش کی گئی ہے، تاہم انہوں نے کوئی بھی وزارت لینے یا وفاقی کابینہ کا حصہ بننے سے معذرت کر لی ہے۔
جبکہ اسد عمر کے استعفیٰ کے بعد سابق وزیر خزانہ حفیظ شیخ کو مشیر خزانہ بنانے کا اعلان کیا گیا ۔ سابق وزیر خزانہ اسد عمر کے استعفیٰ پر ان کے بھائی اور سابق گورنر سندھ زبیر عمر کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے زبیر عمر کا کہنا تھا کہ وہ اسد عمر کی پالیسیوں اور سیاست سے اختلاف کرتے ہیں، تاہم ملک کو اسد عمر جیسے سیاستدانوں کی ضرورت ہے۔ زبیر عمر نے دعویٰ کیا ہے کہ اسد عمر قرض کے حصول کیلئے آئی ایم ایف جانے کے مخالف تھے۔ تاہم وزیراعظم عمران خان اپنے بڑے بڑے خوابوں کی تکمیل چاہتے ہیں۔ زبیر کا دعویٰ ہے کہ آئی ایم ایف سے قرض کے حصول کے معاملے پر اسد عمر اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان اختلاف تھا۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.