شور کوٹ ‘ذہنی معذور شخص ٹرین کے نیچے آکر جاں بحق

جمعہ 19 اپریل 2019 15:11

شورکوٹ چھاؤنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2019ء) ذہنی معذور شخص ٹرین کے نیچے آکر جاں بحق۔تفصیلات کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی گاؤں چکنمبر376گ ب کا رہائشی غلام رسول ولد علی محمد جسکا ذہنی توازن درست نہیں تھا ملتان سے سرگودھا جانیوالی ساندل ایکسپریس ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا ۔

(جاری ہے)

تھانہ کینٹ پولیس نے لاش تحویل میں لیکر ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔