Live Updates

عمران خان ایک انا پرست شخص ہیں، سلیم صافی

عمران خان کواسدعمرکو ہٹانے کے لیے مجبورکیا گیا، اسد عمر ماہر اقتصادیات نہیں بلکہ مارکیٹنگ کے آدمی ہیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 19 اپریل 2019 21:22

عمران خان ایک انا پرست شخص ہیں، سلیم صافی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 اپریل 2019ء) سینئر تجزیہ کار سلیم صافی نے کہا ہے کہ عمران خان ایک انا پرست شخص ہیں، عمران خان کواسدعمرکو ہٹانے کے لیے مجبورکیا گیا، اسد عمر ماہر اقتصادیات نہیں بلکہ مارکیٹنگ کے آدمی ہیں۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کواسدعمرکو ہٹانے کے لیے مجبورکیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اسد عمر معیشت کے نہیں مارکیٹنگ کے آدمی ہیں۔

اس موقع پر سینئر تجزیہ کار اوریا مقبول جان نے کہا کہ حفیظ شیخ اکنامک ہٹ مین ہیں۔ لیکن ملک کوقرض میں ڈبو دیا تھا۔ آئی ایم ایف پروگرام سے کبھی کسی ملک نے ترقی نہیں کی۔ عمران خان کوآئی ایم ایف کونظراندازکرنے کی سزا مل رہی ہے۔ معاشی ماہر ڈاکٹر فرض سلیم نے کہا کہ کل تحریک انصاف کی معاشی سوچ دفن ہو گئی۔

(جاری ہے)

حکومت نے اپنی ناکامی کا اعتراف کرلیا ہے۔

تحریک انصاف کی معاشی پالیسی بھی صرف قرض لینا تھی۔ دوسری جانب وفاقی وزارت خزانہ نے معاشی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اقتصادی بورڈ بنانے کی تیاری کرلی ہے۔ جس کے تحت اقتصادی امور پر 5 ارکان پر مشتمل بورڈ بنایا جا رہا ہے۔ پانچ ارکان پر مشتمل اقتصادی بورڈ میں صادق سعید ، شیر اعظم، شوکت ترین، سلم رضا اورشبیر زیدی اقتصادی ماہرین شامل ہیں۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کے بعد پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں بھی اہم تبدیلیاں کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کا کل شام4 بجے اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔ وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اجلاس میں سینئر پارٹی رہنماء جہانگیرترین سمیت وزراء اعلیٰ، تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء اور وزراء بھی شرکت کریں گے۔

اجلاس میں پنجاب، خیبرپختوںخواہ اور سندھ کے گورنرزبھی شرکت کریں گے۔ بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال اور حکومتی امور پر مشاورت کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی اجلاس میں پنجاب اورخیبرپختونخواہ میں متوقع تبدیلیوں سے متعلق مشاورت کی جائے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات