آزاد کشمیر حکومت کے سابق چیرمین انوسٹمنٹ بورڈ منی لاڈرنگ اور ڈرگز سمگلنگ الزام میں گرفتار

پیر 22 اپریل 2019 22:06

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2019ء) آزاد کشمیر حکومت کے سابق چیرمین انوسٹمنٹ بورڈ کو منی لاڈرنگ اور ڈرگز سمگلنگ الزامات میں گرفتار کر لیا گیا آزاد کشمیر کی حکمران جماعت (ن) لیگ کے نائب صدر راجہ امتیاز آف چڑھوئی کو اس وقت گرفتار کیاگیا جب و ہ برطانیہ کے ائیر رپوٹ سے کسی دوسرے علاقے میں جانا چاہ رہے تھے راجہ امتیاز مشہور زمانہ کیپٹن طارق قتل کیس میں اسلام آباد پولیس کو مطوب ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق برطانوی کرائم ایجنسی کئی سالوں سے راجہ امتیاز کے حوالہ سے تحقیقات کر رہی تھی ۔ جو مکمل ہونے کے بعد لنکن شائر پولیس نے لندن کے مقامی ائر پورٹ سے گرفتار کر کے گرفتاری سیغہ راز میں رکھی اب منی لانڈرنگ اور منشیات کی سمگلنگ میں راجہ امتیاز کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کر کہ تفشیش شروع کر دی گئی ۔