سندھ اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے کوئٹہ میں ہزارہ فیملی اور کراچی کی معصوم بچی نشواہ کے معاملے پر مذمتی قرار داد ایوان میں پیش کی گئی
بلوچستان میں جس طرح یہ کام کیا گیا وہ بہت ہی افسوس ناک اور قابل مذمت ہے، رکن اسمبلی نادر مگسی اس واقعہ کے بعد گوادر میں جو سرمایہ کاری آئی ہے وہ متاثر ہوگی ۔ اگر بلوچستان متاثر ہوا تو پاکستان کو ٹارگٹ کے برابربات ہوگی، سندھ اسمبلی میں اظہار خیال
پیر 22 اپریل 2019 23:52
(جاری ہے)
ایم کیو ایم کے رکن جاوید حنیف نے کہا کہ ہزارہ کمیونٹی کے ساتھ ہونے والے واقعات جو مذہبی عدم آہنگی کے باعث ہوئے ہیں انتہائی افسوس ناک ہیں۔
ہزارے پرامن لوگ ہیں پہلے ایسے واقعات نہیں ہوتے تھے لگتا ہے معاشرے سے عدم برداشت کا رویہ ختم ہوتا جارہا ہے۔ صوبائی وزیر شہلا رضا نے کہا کہ ہم صرف مذمت ہی نہیں بلکہ اس ملک میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل کا مطالبہ کرتے ہیں ۔نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عمل نہیں ہورہا اور ایک مائنڈ سیٹ اس پر کام کررہا ہے ۔سندھ اسمبلی نے بلوچستان کی ہزار گنجی مارکیٹ میں ہزارہ فیملی پر حملے اور ہلاکتوں کی مذمتی قررداد متفقہ طور پاس کرلی ۔ایوان کی کارروائی کے دوران حکومت اور اپوزیشن کی مشترکہ طور سانحہ مکران کوسٹل ہائی وے پر قرارداد ایوان میں پیش کی گئی جوحکومت کی جانب سے سردار چانڈیو اور اپوزیشن کی سیما ضیانے پیش کی۔ سردار چانڈیو نے کہا کہ بلوچ قوم کا نام لیکر بلوچستان میں واقعات رونما کیئے جاتے ہیں ہم پاکستان کے جھنڈے تلے متحد ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم ایئرفورس اور اپنے جوانوں کے ساتھ ہیں چاہے وہ سندھ میں رہیں یا بلوچستان میں ہوں۔ ایم کیو ایم کے جاوید حنیف نے کہا کہ ہم اپنے شہید فوجیوں کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر بہت غمگین ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ ایران کچھ انڈیا، کچھ افغانستان اور بلوچستان میں ہیں ،یہ لوگ ایران سے آئے اور حملہ کیا ۔ پی ٹی آئی کی ڈاکٹر سیما ضیا اور پی پی کی غزالہ سیال نے نوماہ کی بچی نشوا کی موت پر قرارداد ایوان میں پیش جس میں اس کی موت کی تحقیقات کرانے اور غفلت کے مرتکب افراد کو سزا دینے کا مطالبہ کیاگیا تھا ۔ ایوان نے یہ قراداد بھی منظور کرلی۔ایوان نے سری لنکا میں دہشتگردی کیواقعات کیخلاف مذمتی قرارداد بھی اتفاق رائے سے منظور کرلی ۔ سندھ اسمبلی نے جمعہ تک ایوان کی معمول کی کارروائی معطل کرنے کا فیلہ کیا ہے ۔اس دواران ایوان میں وقفہ سوالات اور بجٹ پر بحث ہوگی ۔اس حوالے سے وزیرپارلیمانی امورمکیش کمار کی ایک تحریک ایوان میں پیش کی جو منظور کرلی گئی جس کے بعد ایوان میں پری بجٹ بحث کا آغاز ہوگیاسندھ اسمبلی میں پانچ روز پری بجٹ بحث کرے گی۔ بجٹ پر بحث کے آغاز میں پیپلز پارٹی کے ڈاکٹر سہراب سرکی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ترقی کے لئے کئی منصوبے شروع کئے اور انہیں مکمل بھی کیا ،ملک کے دیگر صوبوں کا سندھ سے موازنہ کیا جائے تو وہ آگے نظر آئے گا۔ پہلے کراچی میں ہر طرف غلاظت تھی لیکن اب اسے اسلام آباد سے کمپیئر کیا جاسکتا ہے پیپلز پارٹی نے سندھ کے عوام کی بھرپور انداز میں خدمت کی ہے ۔مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.