آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی نائب وزیردفاع کی ملاقات

ملاقات میں دوطرفہ دفاعی تعلقات ،باہمی دلچسپی کے اموراور سکیورٹی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پرتبادلہ خیال کیا گیا، آئی ایس پی آر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 23 اپریل 2019 18:52

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی نائب وزیردفاع کی ملاقات
راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 اپریل 2019ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی عرب کے نائب وزیردفاع محمدبن عبداللہ العیش نے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ دفاعی امور اور خطے کی سلامتی کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ سے آج جی ایچ کیو راولپنڈی میں سعودی نائب وزیردفاع محمد بن عبداللہ العیش نے ملاقات کی۔ بتایا گیا ہے کہ ملاقات میں دوطرفہ دفاعی تعلقات ،باہمی دلچسپی کے اموراور سکیورٹی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔ سعودی عرب کے نائب وزیردفاع نے پاکستان کی خطے میں سلامتی کی کوششوں کو بھی سراہا۔