میر واعظ عمر فاروق کی سرینگر میں یاسین ملک کے اہلخانہ سے ملاقات‘ خیریت دریافت کی

جمعرات 25 اپریل 2019 13:22

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2019ء) مقبوضہ کشمیر میں حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق جموںکشمیر لبریشن فرنٹ کے غیر قانونی طورپر نظربند چیئرمین محمد یاسین ملک کی خیریت دریافت کرنے کیلئے سرینگر کے علاقے مائسمہ میں واقع انکی رہائش گاہ پر گئے ۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سینئر حریت رہنماء بلال غنی لون کے ہمراہ میر واعظ عمر فاروق نے یاسین ملک کی والدہ اور بہنوں سمیت اہلخانہ سے ملاقات کی اور انکی خیریت دریافت کی ۔ انہوںنے بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی کی حراست میں یاسین ملک کی بگڑتی صحت پر شدید تشویش ظاہر کرتے ہوئے انکی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ۔