لاہور ہائی کورٹ،حمزہ شہباز کی 3 مختلف الزامات میں عبوری ضمانت میں 8 مئی تک مزید توسیع
جمعرات 25 اپریل 2019 22:20
(جاری ہے)
لاہور ہائی کورٹ نے نیب کو تحقیقات اور وارنٹ گرفتاری سے متعلقہ دستاویزات کی فراہمی کا حکم دیتے ہوئے حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 8 مئی تک مزید توسیع کر دی۔
دوسری جانب حمزہ شہباز نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ نیب، نیازی گٹھ جوڑ نے معیشت کا برا حال کر دیا۔ نیب اورمنشا بم میں کوئی فرق نہیں ہے۔ وزیراعظم عمران خان اس دن سے ڈرو جب قوم تمہارا احتساب کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے اساتذہ کوہتھکڑیاں لگا کر قوم کو شرمندہ کیا۔ پلی بار گین کو بھتہ خوری کا نظام بنایا گیا۔ نیب کا احتساب قوم کرے گی۔نیب کی حرکتوں کی وجہ سے سرمایہ کاربھاگ گئے ہیں۔ آج معیشت کا بیڑہ غرق ہوچکا ہے۔وزیراعظم عمران خان اس دن سے ڈرو جب قوم تمہارا احتساب کرے گی۔ دعا کرتا ہوں اللہ ان کے شر سے قوم کو محفوظ رکھے۔ یہ کھلاڑی نہیں کھلنڈرا ہے۔اپوزیشن لیڈر پنجاب حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ پاکستان کی 71 سالہ تاریخ میں ڈالر کی قیمت سب سے زیادہ ہے۔ رمضان میں مہنگائی کا جن بوتل سے باہرنکلنے والا ہے اور بجلی، گیس، 80 فیصد مہنگی ہونے والی ہے۔نئے مشیر خزانہ حفیظ شیخ کو حکومت میں آنے سے پہلے نالائق کہتے تھے اب یہ ان کو اچھے لگنا شروع ہو گئے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.