نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 18 سالہ نوجوان جاں بحق

جمعہ 26 اپریل 2019 15:49

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2019ء) سرگودہا کی تحصیل کوٹ مومن کے چک نمبری67 جنوبی کا 18 سالہ نوجوان طالبعلم حسنین رضا اعوان گھر سے کام کے لئے گیا کہ راستے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا اورموقع ِواردات سے فرار ہو گئے ،نعش دیکھ کر اہلیانِ علاقہ نے پولیس کو اطلاع دی ۔

(جاری ہے)

پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر نعش تحویل میں لے لی اور ضروری کاروائی کے لئے نعش تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ مومن بھجوا دی۔نوجوان کو کیوں اور کس نے قتل کیا پولیس مصروف ِ تفتیش ہے۔