آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس سعودی عرب کی مرکزی باڈی کا اعلان کردیا گیا سردار محمداشفاق خان صدر ، کامران انور بیگ جنرل سیکرٹری منتخب

تفصیلات کے مطابق آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس سعودی عربیہ کے کنوینئر عبداللطیف عباسی صاحب نے مرکزی باڈی کا اعلان آج رات جدہ کے ایک مقام ہوٹل میں کردیا تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کے بعد نو منتخب عہدیداران کے ناموں کا اعلان کیا گی

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 26 اپریل 2019 16:49

آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس سعودی عرب کی مرکزی باڈی کا اعلان کردیا ..
جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل2019ء،نمائندہ خصوصی،ایم خوشحال شریف) تفصیلات کے مطابق آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس سعودی عربیہ کے کنوینئر عبداللطیف عباسی صاحب نے مرکزی باڈی کا اعلان آج رات جدہ کے ایک مقام ہوٹل میں کردیا تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کے بعد نو منتخب عہدیداران کے ناموں کا اعلان کیا گیا جس میں سردار محمداشفاق خان صدر مسلم کانفرنس سعودی عرب ، کامران انور بیگ جنرل سیکرٹری مسلم کانفرنس سعودی عرب، ملک ظفر اقبال سینئر نائب صدر، راجہ رئیس نواز آرگنائزر، رضوان افتخار ملک ڈپٹی آرگنائزر، حافظ عبدالرشید نائب صدر، سردار شمشاد ایوب خان نائب صدر، نوید ھاشمی نائب صدر، راجہ محمد ریفاز نائب صدر، محمد ارشد نائب صدر، راجہ واجد اقبال نائب صدر، ملک الیاس نائب صدر، سردار رزاق عباسی نائب صدر، سردار محمدحسیم خان ایڈیشنل جنرل سیکرٹری چوہدری محمد افتخار عالم ڈپٹی جنرل سیکرٹری، اکرام الحق عباسی سالار، سید انشاہد حسین شاہ ڈپٹی سالار، اکرام الحق حمید سیکرٹری نشرواشاعت، چوہدری محمدفرید رشید ڈپٹی سیکرٹری نشرواشاعت، محمد اخلاق بیگ سیکرٹری مالیات، سید دلفراز حسین شاہ ڈپٹی سیکرٹری مالیات اور عمر سلیم ڈپٹی رابطہ سیکرٹری منتخب. عبداللطیف عباسی نے تمام نو منتخب عہدداران سے حلف لیا نو منتخب صدر سردار محمداشفاق خان اور جنرل سیکرٹری کامران انور بیگ نے اپنے اپنے بیان میں اس جماعت کی تاریخی پس منظر اور مقاصد پر روشنی ڈالی اور اس عظم کا اظہار کیا کہ مجاہد اول کے نظریہ الحاق پاکستان کی تکمیل تک صدر جماعت سردار عتیق احمد خان صاحب کی عظیم قیادت میں اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے انشاءاللہ! تقریب کے آخر میں کشمیر، پاکستان اور عالم اسلام کی سربلندی کے لیے دعا کی گئی.