Live Updates

حکمرانوں پر شریف خاندان کی بوکھلاہٹ طاری ہے انہیں اپوزیشن نہیں اپنی نااہلی سے خطرہ ہے‘پرویز ملک

ماہ کی حکومتی کارکردگی نے نیازی کی نااہلی ثابت کر دی ،تبدیلی کا نعرہ وزرا کی تبدیلی تک محدود ہو گیا ہے‘ عمران نذیر

جمعہ 26 اپریل 2019 18:54

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2019ء) مسلم لیگ (ن) لاہورکے جنرل سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر نے ن لیگ کے تین ممبران پنجاب اسمبلی کی رکنیت معطل کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈپٹی سپیکر اور حکومت ہوش کے ناخن لیں یہ جمہوری ایوان ہے، جمہوریت ہے تو زبان بھی چلے گی ،ہم اس آمرانہ فیصلے کو تسلیم نہیں کرتے ،حکومت سپیکر اور ڈپٹی سپیکر اپنے رویے کو ٹھیک کرے،گذشتہ روز جوجانبدار انہ فیصلہ کیا گیا اور ن لیگ کے تین ممبران کو کی رکنیت کو معطل کیا گیا اس کی آمرانہ اددوار میں بھی مثال نہیں ملتے ،یہ کیسی جمہوریت ہے کہ جو لگتی تو جمہوریت ہے لیکن آمریت سے بھی بد تر ہے، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر پورے ہاؤس کے کسٹوڈین ہوتے ہیں ، ان سے اتنی جانداری کا مظاہرہ کر نے کی توقع نہیں تھی ، اگر ایسے ہی کرنا ہے تو نیازی صاحب کو چاہیے کہ وہ ان کو سول ایڈمنسٹریٹر منتخب کرائے ،کیونکہ جمہوریت رہے تو زبان چلے گی حکمرانوں پر شریف خاندان کی گھبراہٹ اور بوکھلاہٹ طاری ہے ۔

(جاری ہے)

حکومت کو اپوزیشن نہیں اپنی نااہلی سے خطرہ ہے، آٹھ ماہ کی ناقص ترین حکومتی کارکردگی نے عمران خان کی نااہلی ثابت کر دی ہے۔تبدیلی کا نعرہ صرف وزرا کی تبدیلی تک محدود ہو گیا ہے، اسد عمر کی ناکامی دراصل حکومت کی ناکامی ہے،عمران خان کا تراشا گیا بت ٹوٹ چکا ہے،وہ اپوزیشن کو بلڈوز کرنے کا خیال چھوڑ دے۔وزیراعظم کا اوپننگ بیٹسمین زیرو پر آٹ ہو گیا ہے۔

بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے۔ حکومت کو اپوزیشن نہیں اپنی نااہلی سے خطرہ ہے۔ار آنے کے آٹھ ماہ بعد ہی حکومت کے ہاتھ پاؤں پھول جاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی معاملات کا یہ حال ہے کہ غریب آدمی کا جینا مشکل ہو گیا ہے۔ معیشت وینٹی لیٹر پر ہے، عوام مہنگائی اور عمران خان شریف خاندان کے بغض میں جل رہے ہیں۔ حکومت ان سے سنبھالی نہیں جا رہی نہ ہی ملکی معیشت کی بہتری کے لئے ان کے پاس کوئی پروگرام ہے یہ سب اناڑی کھلاڑیوں کا نالائق ٹولہ ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات