Live Updates

گور نر پنجاب سے بر طانیہ کے رائل کالج آف ڈیفنس سٹیڈیز کے 20 رکنی وفدکی ملاقات

پیر 6 مئی 2019 20:13

گور نر پنجاب سے بر طانیہ کے رائل کالج آف ڈیفنس سٹیڈیز کے 20 رکنی وفدکی ..
لاہور۔6 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2019ء) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے بر طانیہ کے رائل کالج آف ڈیفنس سٹیڈیز کے 20 رکنی وفدکی میجر جنرل آر جے سی لارنس کی قیادت میں ملاقات کی ۔ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمدمزاری ،سابق وزیر اعظم بلخ شیر مزاری،صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان اور مر کزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل تحر یک انصاف اعجاز احمد چوہدری نے بھی گور نر سے ملا قات کی۔

گور نر پنجاب نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان اور قوم نے جو قربانیاں دیں ہیں دنیا میں اسکی کوئی اور مثال نہیں ملتی ،خطے میں امن کے قیام کیلئے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں کی جانیوالی کوششیں بھی مثالی ہیں اور بر طانیہ سمیت پوری دنیا ان کوششوں کی تعر یف کر رہی ہے ،پاکستانی عوام حکومت کیساتھ ہے، ملک کو اب ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہونے سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور سے بر طانیہ کے رائل کالج آف ڈیفنس سٹیڈیزکے 20 رکنی وفدنے میجر جنرل آر جے سی لارنس نے ملاقات کی گور نر ہائوس لاہور میں ہونیوالی اس ملاقات کے دوران پاک بر طاینہ تعلقات ،خطے کی موجودہ صورتحال اور دہشت گردی کے خلاف جنگ سمیت دیگر معاملات پر بات چیت کی گئی ۔ملاقات کے دوران بر طانیہ کے رائل کالج آف ڈیفنس سٹیڈیز کے وفد کے سر براہ میجر جنرل آر جے سی لارنس اور دیگر شر کاء نے دہشت گردی کے خلاف اور امن کے قیام کیلئے پاکستان کی قربانیوں کو سراہا اور اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان اور بر طانیہ کے تعلقات ہمیشہ سے ہر گزرتے دن کیساتھ مضبوط ہو رہے ہیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایجوکیشن ،ہیلتھ اور دیگر شعبوں میں بہتری کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھی بر طانیہ کا تعاون مثالی ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان اًمن پسند ملک ہے ،ہم نے ہمیشہ بھارت اور افغانستان کیساتھ بھی مذاکرات کے ذریعے ہی مسائل کر نے کی بات کی ہے جبکہ بعدازں پارٹی اراکین سے گفتگو کے دوران گورنر چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ملکی معیشت سمیت دیگر مسائل ماضی کی حکومت کی ناکام پالیسوں کا نتیجہ ہیں مگر موجودہ حکومت مکمل نیک نیتی اور ایماندار ی کیساتھ ملکی مسائل کے حل کیلئے کوشش کررہی ہے ۔

انشاء اللہ تحر یک انصاف ملک کو حقیقی معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنائیں گی اور قوم کو مسائل سے نجات دلائیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات