تھیلیسیمیا سے آگہی کاعالمی دن، بلوچستان میں ہر سال 2 ہزار نئے کیسز سامنے آگئے
صوبے کے ہر ضلع میں تھیلیسیمیا کیئر سینٹر نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات بڑھ رہی ہیں، پروفیسر ندیم صمد تھیلیسیما کے مرض کی وجہ سے ہر ماہ بہنوں اور بھائی کو خون لگوانا پڑتا ہے ،کبھی تو خون کا بندوبست ہوجاتا ہے اور کبھی بہت مشکل ہوجاتی ہے، عطاء اللہ
بدھ 8 مئی 2019 16:03
(جاری ہے)
نوجوان کے مطابق ڈاکٹر تازہ خون منگواتے ہیں جس کی وجہ سے بہت مشکل درپیش ہے۔عطاء اللہ نے بتایا کہ مجھ سے بڑے 3 بھائی ہیں کبھی وہ انہیں خون کیلیے تھیلیسیمیا سینٹر لاتے ہیں تو کبھی میری ذمہ داری ہوتی ہے، اپنے بیمار بہنوں اور بھائی کو دیکھتا ہوں تو ان کی بیماری اور بے بسی پر دل خون کے آنسو روتا ہے۔
نوجوان کے مطابق خون نہ ہونے کی وجہ سے چاروں بچوں کو اکٹھے سینٹر نہیں لاسکتے اور اب تو علاقے میں بھی لوگ ہم سے کتراتے ہیں کہ کہیں یہ لوگ بچوں کے لیے خون ہی نہ مانگ لیں کیونکہ اب یہ مسلسل اور مستقل مسئلہ ہے۔کم وبیش اسی طرح کی صورتحال کوئٹہ کے ہی نواحی علاقے سریاب کے رہائشی محمد سرفراز کے ساتھ بھی ہے جس کے 4 میں سے 2 بچے تھیلیسیمیار میں مبتلا ہیں۔ جب اس حوالے سے اس شعبے کے ماہر اور بولان میڈیکل کمپلیکس اسپتال میں شعبہ ہیماٹالوجی کے سربراہ اور تھیلیسیمیا کیئر سینٹر کے انچارج پروفیسر ڈاکٹر ندیم صمد شیخ سے وجوہات پتا کی گئیں تو ان کا کہنا تھا کہ تھیلیسیمیا خون کی ایسی موروثی جنیاتی بیماری ہے جو تھیلیسیمیا مائنر کے جین کے حامل والدین سے بچوں میں منتقل ہوتی ہے۔ڈاکٹر ندیم صمد نے بتایا کہ بلوچستان میں تھیلیسیمیا کی صورتحال تشویشناک اس لیے ہورہی ہے کہ یہاں رسم و رواج کی وجہ سے خاندان میں پے درپے شادیوں یعنی کزن میرج کی شرح بہت زیادہ ہے جس کی وجہ سے تھیلیسیمیا کامرض شدت اختیار کررہا ہے۔ڈاکٹر ندیم نے کہا کہ اس حوالے سے لوگوں میں شعور و آگہی کا فقدان ہے، اگر کسی شخص کے جین میں تھیلسیمیامائنر ہو اور اس کی بیوی بھی تھیلیسیمیامائنر کے جین کی حامل ہو تو ان کی اولاد تھیلیسیمیامیجر کاشکار ہوگی، اس میں کچھ بچے صحت مند اور تندرست بھی ہوسکتے ہیں لیکن احتمال ہے کہ کچھ بچے نارمل ہوں اور کچھ بچے تھیلہسیمیا کاشکار ہوں۔پروفیسر ڈاکٹر ندیم صمد نے کہا کہ ایک انداز ے کے مطابق بلوچستان میں ہر سال تھیلیسیمیا کے 2 ہزار نئے کیسز سامنے آرہے ہیں، صوبے کے ہر ضلع میں تھیلیسیمیا کیئر سینٹر نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات بڑھ رہی ہیں، کچھ تو انتقال خون اور نگہداشت کے لیے کوئٹہ پہنچ جاتے ہیں تاہم کچھ افراد زیادہ فاصلوں اور غربت کی وجہ سے یہاں نہیں پہنچ پاتے، اس طرح وہ خون کی بروقت منتقلی نہ ہونے، مرض کی پیچیدگی یا دیگر وجوہات کی بناء پر انتقال کر جاتے ہیں یا پھر وہ پنجاب یا سندھ چلے جاتے ہیں۔تھیلیسیمیا سٹی سینٹر کے انچارج ڈاکٹر عدنان مجید کے مطابق کوئٹہ کے علاوہ دیگر شہروں میں تھیلیسیمیا کیئر سینٹر اور اسکرین شدہ خون کا بندوبست نہ ہونے کی وجہ سے تھیلیسیمیا کے شکار بچوں میں غیر اسکرین شدہ خون لگا دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے بچوں میں ہیپاٹائٹس اور ایڈز کاوائرس بھی منتقل ہوجاتا ہے۔ڈاکٹر عدنان نے بتایاکہ اس طرح کے بچے ہمارے پاس رپورٹ ہوئے ہیں، ایک تو تھیلیسیمیا کا مرض اور اس پر دیگر جان لیوا امراض کا شکار ہوجانا ان کے لیے بڑی مصیبت کا باعث بن رہا ہے، اس حوالے سے ضرورت ہے کہ مرض کی روک تھام کے لییآگہی کے ساتھ صاف اور اسکرین شدہ خون ہی بچوں کو لگوایا جائے ورنہ ان کی صحت کے مسائل بہت بڑھ جائیں گے۔مزید قومی خبریں
-
کاروبار کرنا یا چلانا حکومت کا کام نہیں ، حکومت کا کام صرف کاروباری طبقے کو سہولیات فراہم کرنا ہے، اداروں کی نجکاری میں شفافیت کو ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے ، عبدالعلیم خان
-
بانی پی ٹی آئی کا مستقبل مشکل میں دیکھ رہا ہوں ،منظوروسان
-
کراچی،گورنرسندھ سے ماریشس کے ہائی کمشنر کی ملاقات
-
سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی مولوی عبدالحکیم مینگل کے ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت
-
مریم نواز کی حکومت میں خواتین قیدیوں میں ساٹھ فیصد اضافہ ہوا، زرتاج گل
-
وزیرِاعلی کو دعوت دی کہ وہ آئیں تاکہ تعلقات درست ہوں، فیصل کریم کنڈی
-
بلاول اور آصفہ بھٹو زرداری کی ڈکلیئرڈ جائیداد کی تفصیل دبئی لیک کا انکشاف نہیں، شیری رحمن
-
چئیرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی سے سابق ایم پی اے ملک سلیم لابر سمیت مختلف وفود کی ملاقات
-
قومی اسمبلی ،حکومتی رکن اسمبلی حنیف عباسی ایوان میں وزراء کی عدم موجودگی پر برہم
-
سوشل میڈیا پر’نیٹ میٹرنگ ‘کے حوالے سے چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں،لیسکو
-
سپیشل سینٹرل عدالت ، چودھری پرویز الہی کے چیک اپ کے لیے میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم
-
گورنر ہائوس کےدروازے عوام کے لئے کھلے رہیں گے،گورنر پنجاب سردارسلیم حیدر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.