Live Updates

کرپٹ حکمران 11سال تک سندھ کو لوٹنے کے بعد اپنے ہی بیانوں اور تقرریوں سے پیچھے ہٹ رہے ہیں، ایاز لطیف پلیجو

اب دھوکے بازی کی تقریروں سے کام نہیں چلے گا، رہنماء قومی عوامی تحریک

جمعہ 10 مئی 2019 22:11

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2019ء) قومی عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ کرپٹ حکمران 11سال تک سندھ کو لوٹنے کے بعد اپنے ہی بیانوں اور تقرریوں سے پیچھے ہٹ رہے ہیں، اب دھوکے بازی کی تقریروں سے کام نہیں چلے گا، سندھ اسمبلی میں پاکستان اور سندھ کو توڑنے کی سازش کرنے والوں کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت غداری کا کیس داخل کرنے کی قانون سازی کی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سندھ توڑنے کی سازش عالمی طاقت ہے، ایم کیوایم عالمی سازشوں کے کہنے پر نئے صوبے کی بات کررہی ہے، انہوں نے کہاکہ ایک سازش کے تحت پیپلزپارٹی، عشرت العباد اور بابر اعوان نے اس کی حمایت کی، پرویز مشرف، ضیاء الحق، طاہرالقادری، اسحق ڈار، شہباز شریف، اور اب عمران خان کے خاص نمائندے گورنر عمران اسماعیل سازش اور مطالبہ کررہے ہیں جس پر سندھ کے عوام ان معاملے پر کسی کو بھی معاف نہیں کریںگے اور نہ ہی اس سازش کو برداشت کریںگے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات