مسلم لیگ ن آزادکشمیرکی کارکردگی سے ہمارے سیاسی مخالفین نالاں ہیں‘سردار مقصود علی خان ایڈووکیٹ

مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کے مسائل کوحل کرنے کے لیے کوئی رکاوٹ برداشت نہیںکریگی

پیر 13 مئی 2019 14:41

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2019ء) پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیرلائرفورم کے رہنماسردارمقصودعلی خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن آزادکشمیرکی کارکردگی سے ہمارے سیاسی مخالفین نالاں ہیںمسلم لیگ ن کی حکومت عوام کے مسائل کوحل کرنے کے لیے کوئی رکاوٹ برداشت نہیںکریگی حکومت آزادکشمیرنے ساڑھے تین سال کے عرصہ میںسالارجمہوریت سردارسکندرحیات خان کے ویژن کے مطابق اوروزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان کی قیادت میںاین ٹی ایس کانفاذ،شفاف پبلک سروس کمیشن کاقیام،ہسپتالوںمیںفری ایمرجنسی سروسز کے نفاذ کے ذریعے غریب غرباء کے علاج معالجے کے لیے فری ادویات کی فراہمی اوردیگرفلاح وبہبود کے منصوبوںپرعمل درآمدکویقینی بناکرعوام دوست حکومت ہونے کاثبوت دیاہے انہوںنے کہاکہ جن مفاد پرست عناصر نے آزاد کشمیر کے وزیر اعظم راجہ محمد فارو ق حیدر خان اور آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم ،سابق صدر سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان کے درمیان دوریاں پید اکرنے کے لیے منظم شازش کے تحت کشیدگی کا ماحول بنایا یہ وہی عناصر ہیں جھنوں نے بہت کوشش کی کہ سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان اور وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی ملاقات نہ ہو جب اس منصوبہ میں ناکام ہوئے تو سالار جمہوریت اور وزیر اعظم کی ملاقات کی آڈیو لیک اور ملاقات کے فوری بعد جماعت میں کلیدی کردار رکھنے والے وزیر بلدیات راجہ نصیر احمد خان کے حوالے سے غلط بات کو شائع کیا اور سوشل میڈیا پر وائرل کیا گیا جس کی آزاد کشمیر کے وزیر مال سردار فاروق سکندر خان کو وضاحت کرنا پڑی ۔

(جاری ہے)

ایک سازش کے تحت کارکنان کے اندر بے چینی کی کفیت پیدا کی گی سازشی ٹولہ انتہائی خطرناک ہے مسلم لیگ ن کے کارکنان جو جماعت کا سرمایہ ہیں اس صورت حال سے سخت بے چینی کا شکار ہیں انہوں نے کہا کہ وزیر برقیات راجہ نثار احمد خا ن اور وزیر بلدیات راجہ نصیر احمد خان آگے بڑھیں اور معاملات کو یکسو کروائیں وزیر اعظم آزاد کشمیرراجہ محمد فاروق حیدر خان کی آڈیو لیک کرنے والے ان کے ترقیاتی کاموں سے خائف ہیں وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان آزاد کشمیر کی سیاست میں یونیورسٹی کا درجہ رکھتے ہیں چند مفاد پسند عناصر اپنی سیاست چمکانے کے لیے سازشوں میں مصروف ہیں لیکن ان کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا وزیر اعظم آزاد کشمیر اور سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان آزاد کشمیر کی سیاست میں بڑے نام ہیں پارٹی کے خلاف سازش کرنے والوں کو منہ کی کھانا پڑے گی ۔