گڑھی دوپٹہ بازار میں دکانات کی چیکنگ ، پہلی بار ریٹ لسٹ آویزاں کرانے پر عوام کااسسٹنٹ کمشنر مظفرآباد کو زبردست خراج تحسین

پیر 13 مئی 2019 14:41

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2019ء) گڑھی دوپٹہ بازار میں دکانات کی چیکنگ ، پہلی بار ریٹ لسٹ آویزاں کرانے پر عوام کااسسٹنٹ کمشنر مظفرآباد کو زبردست خراج تحسین ،ایسی کاروائیوں سے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے پر کنٹرول اور شہریو ں کو معیاری کھانے پینے کی چیزیں میسرآرہی ہیں ، گڑھی دوپٹہ شہر میں اس سے قبل کبھی بھی عوام کے مفاد کے لئے کسی بھی انتظامی افیسران نے کبھی نہیں سوچا اور نہ ہی کوئی کردار ادا کیاگیا ، ان خیالات کا اظہار راجہ محمد سفیر ، عمیر عباسی، چوہدری نثار نے اپنے مشترکہ بیان میں اسسٹنٹ کمشنر مظفرآباد عفت اعظم کی گڑھی دوپٹہ میں اچانک دکانوں کی چیکنگ اور انتظامیہ کی جانب سے مقررہ کردہ اشیاء خوردونوش کی ریٹ لسٹ آویزاں کرنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کیا ، شہریوں کا کہنا تھا کہ ضروری نہیں ہوتا کہ کسی بھی بڑے شہر میں مہنگائی ہوتی ہے چھوٹے شہروں اور مارکیٹوں میںدکاندار اکثر مصنوعی مہنگائی کر کے منافع کما تے ہیں لیکن اس بار رمضان المبارک میں نئی تعینات اسسٹنٹ کمشنر عفت اعظم کی تعیناتی کے بعد گڑھی دوپٹہ کی مارکیٹ میں بھی چیک اینڈ بیلنس کا نفاذ عمل میں لایا گیا جس پر شہری حکومت آزاد کشمیر ، چیف سیکرٹری آزاد کشمیرکا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے متحرک اور نڈر اسسٹنٹ کمشنر مظفرآباد کی تعیناتی عمل میں لائی ، اور ہم امید کرتے ہیں کہ رمضان سے ہٹ کر روزانہ کی بنیاد پر گڑھی دوپٹہ مارکیٹ کی دکانوں پر ریٹ لسٹ اور اشیاء خوردونوش کے معیار کو چیک کیا جائے گا ۔