چیف انجنیئر برقیات کی مقرر کردہ یونیو اہداف کے حصول کیلئے تمام سب ڈویژن آفس رات گئے تھے کھلے رکھنے کی ہدایت

جمعرات 16 مئی 2019 14:23

ْمظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2019ء) چیف انجینئر برقیات تنویر حسین خان نے حکومت کی طرف سے مالی سال 2018-19کے لیئے مقرر کردہ ریونیواہداف کے حصول کے لیئے آزاد کشمیر کے تمام سب ڈویژن آفس رات دیر تک کھلے رکھنے ،30جون تک فیلڈ آفیسران اور عملے کو ہفتہ وار چھٹیاں نہ کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے مرکزی دفتر برقیات میں کنٹرول روم قائم کردیا۔

آفیسران روزانہ کی بنیاد پر پراگرس رپورٹ کنٹرول روم کو فراہم کرنے کے پابند ہونگے ۔ریونیو ریکوری کے سلسلے میں آفیسران سے گفتگو کرتے ہوئے چیف انجینئر برقیات نے کہا کہ ریونیو اہداف حاصل کرنے کے لیئے آفیسران تمام تر صلاحتیں بروئے کار لائیں ۔محکمہ کی کارکردگی پر سمجھوتہ ممکن نہیں ۔سرکاری اور پرائیویٹ صارفین سے بقایاجات وصول کر کے محکمہ کے ریونیو میں اضافہ کریں نادہندگان اور بجلی چوروں کے خلاف بلا تفریق کا روائی کی جائے ریونیو کے سلسلے میں ہونے والے آپریشن میںناجائز سفارش اور دبائو کو خاطر میں نہ لایا جائے ملازمین اپنی کارکردگی پر خصوصی توجہ دین فرائض میں سستی ، غفلت اور لاپرواہی برتنے والے ناقابل برادشت ہیں ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی انھوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں سحری ، افطاری اور نماز تراویح کے اوقات میں لوڈ سیڈنگ نہیں کی جارہی جن علاقوں میں بارشوں اور آندھیوں سے بجلی لائینں متاثر ہو رہی ہے فیلڈ عملہ فوری کارروائی کرتے ہوئے بحال کرے تاکہ روزہ داروں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ محکمہ کی کارکردگی میں مزید نکھار لانے کی ضرورت ہے ملازمین محکمہ برقیات کی استعدادکار بڑھانے میں کردار ادا کریں مالی سال 2018-19کے اختتام 30جون تک فیلڈ آفیسران اور عملہ چھٹیاں نہ کریں اور سب ڈویژن آفس رات دیر تک کھلے رکھ کر ریونیو ریکوری مہم کو کامیاب بنائیں ۔