Live Updates

انوکھے لاڈلے نے پوری معیشت تباہ کر کے رکھ دی

ڈالر بے قابو، ن لیگ کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی نے بھی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 17 مئی 2019 17:01

انوکھے لاڈلے نے پوری معیشت تباہ کر کے رکھ دی
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 مئی 2019ء) : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ انوکھے لاڈلے نے معیشت تباہ کر کے رکھ دی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق قمر زمان کائرہ نے وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انوکھے لاڈلے نے معیشت تباہ کر کے رکھ دی۔ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی پہلی معاشی ٹیم کی ناکامی کے بعد آئی ایم ایف کی ٹیم لائی گئی ہے۔

ڈالر کی قیمت کنٹرول میں رکھنے کے وزیراعظم کے دعوے اڑ گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومتی ترجمان ڈھٹائی سے کہہ رہے ہیں کہ مہنگائی کم ہوئی ہے۔قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ چند دنوں میں روپیہ چالیس فیصسد سے زیادہ گر چکا ہے۔لیکن حکومت سنجیدہ نظر نہیں آ رہی۔جب کہ گذشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ نواز شریف ملک و قوم کا سرمایہ ہیں اور قوم کو ان کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

احسن اقبال نے نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو علاج کی فور ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے امید ہے کہ نواز شریف کو ہائیکورٹ سے ضمانت مل جائے گی ۔ ہمیں نواز شریف کی صحت کے حوالے سے شدید تشویش ہے اورانہیں فوری علاج کی ضرورت ہے ۔ دنیا کا مسلمہ اصول ہے کہ جس شخص کی دل کی سرجری ہوتی ہے وہ اپنے متعلقہ ڈاکٹرسے ہی علاج کر اسکتا ہے ۔

۔احسن اقبال نے کہا کہ ملک میں پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا کی حکومت ہے ،ملک کے عوام غربت ، روزگاری اور مہنگائی کے سونامی سے متاثر ہے،عمران خان نے عوام سے صدی کا سب سے بڑا جھوٹ ہے او ران کے جھوٹ روزانہ ایکسپو ز ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو عوام دشمن پالیسیوں پر ٹف ٹائم دیں گے ۔جب کہ طلال چوہدری نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ کے تحت سبسڈی ختم ہو گی اورنئے پاکستان میں غریب کا رہنا مشکل ہو گیا ہے۔

ایمنسٹی سکیم سے امیر کا کالا دھن سفید ہو سکتا ہے ،وہ لوگ جن کے پاس کالا دھن ہے وہ کچھ بھی کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی مدت میں اپنا تھوک کر چاٹے گی ۔ جس نے ملک کیلئے کام کیا ان کو جیلوں میں ڈال دیا کیونکہ حکمرانوں سے کچھ نہیں بن پا رہا ۔ ان سے ڈالر کنٹرول میں نہیں مہنگائی 16فیصد بڑھ چکی ہے اور یہ لائق اور نالائق اہل اور نااہل کا فرق ہے لیکن سوچنا ہے لاڈلا رہے گا ۔غلطی ہو گئی ہے تو غلطی کااحساس کر لیں ،اپوزیشن پاکستان کو ڈوبتے نہیں دیکھ سکتی ۔عیدکے بعد اپوزیشن کو فیصلہ کرناہو گا وگرنہ عوام اپوزیشن کے پیچھے سے بھی ہٹ جائے گی ۔عید الفطر کے بعد اپوزیشن کوئی حتمی فیصلہ کریگی کیونکہ غریب کیلئے زمین تنگ کی جارہی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات