Live Updates

سی پیک کے خلاف سازشیں ہو رہی ہیں، حالات خراب کیے جا رہے ہیں، منصوبے میں ہماراحصہ بڑھایا جائے ،لیاقت شاہوانی

مودی حکومت پاکستان کے خلاف ہے،ہماری حکومت آنے کے بعد 98 فیصد لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال بہترین ہوئی ہے، ہمارے قانون نافذ کرنے والے ادارے بہترین کام کر رہے ہیں،جہاں جہاں انٹیلی جنس رپورٹس آئیں گی، وہاں ایکشن لیں گے،ترجمان بلوچستان حکومت

جمعہ 17 مئی 2019 18:20

سی پیک کے خلاف سازشیں ہو رہی ہیں، حالات خراب کیے جا رہے ہیں، منصوبے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2019ء) ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ سی پیک کے خلاف سازشیں ہو رہی ہیں، حالات خراب کیے جا رہے ہیں، منصوبے میں ہماراحصہ بڑھایا جائے ،مودی حکومت پاکستان کے خلاف ہے،ہماری حکومت آنے کے بعد 98 فیصد لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال بہترین ہوئی ہے، ہمارے قانون نافذ کرنے والے ادارے بہترین کام کر رہے ہیں،جہاں جہاں انٹیلی جنس رپورٹس آئیں گی، وہاں ایکشن لیں گے۔

بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں اپوزیشن جماعتیں جمہوریت کی بات کرتی ہیںلیکن بلوچستان میں گزشتہ حکومتوں کا رویہ بالکل مختلف تھا۔پی ایس ڈی پی میں 1515 سکیمیں تھیںان سکیموں میں سے بڑی تعداد جعلی تھیں،اپوزیشن زور ڈال رہی ہے کہ ان سکیموں کیلئے پیسے دیئے جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے جاتے جاتے بجٹ کی بجائے آئندہ حکومت کیلئے بارودی سرنگیں بچھائیں،اپوزیشن نے جمعہ کو کوئٹہ میں شٹرڈاون کی کال دی تھی،حسب،معمول جمعے کو کوئٹہ میں 90 فیصد دکانیں بند ہوتی ہیںکچھ دکانوں کو زبردستی بند کرایا گیا جس کی مذمت کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں کرپشن کی وجہ سے بلوچستان پسماندہ رہا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی کرپشن کے حوالے سے زیرو ٹالرنس ہے، اسی لئے پوزیشن خوفزدہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ 18 ہزار آسامیوں کو پچھلی حکومتیں ایڈورٹائز نہ کر سکی،موجودہ حکومت نے 3 ماہ میں 15 ہزار آسمایاں ایڈورٹائز کر دیں۔انہوں نے کہا کہ جون سے قبل 5 ہزار آسامیاں ایڈورٹائز کریں گے،تعیناتیاں میرٹ پر ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ کسی دور میں آسامیاں فروخت کی جاتی تھیں،اب وہ کلچر نہیں چلے گا، اسے ختم کر دیا ایسے شخص انسان کا گوشت کھاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلے بلوچستان کا سی ایم 60 فیصد فنڈ اپنے ضلعے کو منتقل کر دیتے تھے۔ہر ضلعے میں 2 سے 5 میگا پروجیکٹ شروع کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے نئی نوکریاں لائیں گے۔سی پیک کے تحت 2 اکنامک زون بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے وژن کے ساتھ وزیراعلی کمٹڈ ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان جس طرح پنجاب کے ہی حکومت کو اپنا سمجھتے ہیں ہم بھی اتحادی حکومت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان جس طرح دیگر صوبوں میں ترقیاتی سکیمیں دے رہے ہیں بلوچستان میں بھی ایسا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان سمجھتے ہیں کہ وزیراعلی کی پرفارمنس بہترین ہے،نواز شریف حکومت نے سی پیک کو گوادر اور حبکو تک محدود رکھا۔سی ایم ڈویلپمنٹ یونٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کو بہت زیادہ مانیٹر کر رہے ہیں،سی ایم اپنے وٹس ایپ گروپ میں وزراء کیساتھ ہر وقت رابطے میں رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی بیوروکریسی میں کیپیسٹی کا مسئلہ ہے۔چیف سیکرٹری نے افسران سے کہا ہے کہ ویب پورٹل والی شکایات پر عمل کیا جائے۔بلوچستان میں 232 یوٹیلٹی سٹورز میں کوئی چیز نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے طور پر رمضان بازار شروع کیے ہیں،پلاننگ کمیشن کی میٹنگ میں اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ پلاننگ کمیشن نے ہماری سکیموں کو سرد مہری سے لیا،انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں مسائل زیادہ ،بلوچستان کا ٹوٹل ڈویلپمنٹ بجٹ 40 ارب ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک کے خلاف سازشیں ہو رہی ہیں، حالات خراب کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سی پیک میں ہمارا حصہ بڑھایا جائے،سی پیک خوشحالی کا پروجیکٹ ہے۔افغانستان میں بھارت کی پراکسی گورنمنٹ بیٹھی ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی حکومت پاکستان کے خلاف ہے۔ہماری حکومت آنے کے بعد 98 فیصد لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال بہترین ہوئی۔ہمارے قانون نافذ کرنے والے ادارے بہترین کام کر رہے ہیں،جہاں جہاں انٹیلی جنس رپورٹس آئیں گی، وہاں ایکشن لیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات