موجودہ حکومت نے ملک کی معیشت بین الاقوامی یہودی سودی اداروں کے حوالے کرکے قوم کو مستقل غلام بنانے کا فیصلہ کر لیا،مولانا عبدالحق ہاشمی
اتوار 19 مئی 2019 20:15
(جاری ہے)
آئی ایم ایف کی سخت شرائط پر عمل درآمد کے سنگین نتائج نکلیں گے۔
حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے معاہدوں کو قوم کے سامنے لائے۔ پاکستانی روپے کی بے قدری نے حکمرانوں کی اہلیت کا پول کھول دیا ہے۔ پاکستانی روپیہ ایشیا کی بدترین کرنسی بن چکا ہے۔ ایک ڈالر 79افغان، 70انڈین روپے اور84 بنگالی ٹکہ کے برابر جبکہ پاکستان میں 151روپے تک پہنچ چکا ہے۔ مئی 2018سے اب تک روپے کی قدر میں 29فیصد تک کمی ہوچکی ہے اور یہ سلسلہ ہنوز جاری ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت نے اپنے نو ماہ کے اقتدار میں ڈالر کی قیمت میں 26.5روپے کا اضافہ کیا ہے، جس سے پاکستان کے مجموعی قرضوں کا حجم 350کھرب سے تجاوز کرچکا ہے۔ المیہ یہ ہے کہ موجودہ حکمرانوں کے دور میں ان قرضوں میں 52کھرب 15ارب 30کروڑ روپے کا اضافہ ہوا ہے جس سے ہر شہری اوسطاً ایک لاکھ 69ہزار روپے کا مقروض ہوچکا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ڈالر کی اونچی اڑان سے ترقیاتی منصوبوں کی لاگت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ اورنج ٹرین کی لاگت 340ارب تک پہنچ گئی ہے اور منصوبے پر سست روی سے حکومت کو یومیہ 6کروڑ 90لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ تبدیلی سرکار نے ملک و قوم کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا ہے۔ معیشت کا قتل عام کیا جارہاہے، اس پر خاموش نہیں رہا جاسکتامزید اہم خبریں
-
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
وزیر داخلہ محسن نقوی نے 3ماہ میں اسلام آباد کے تھانوں کی صورتحال بہتر کرنے کا اعلان کر دیا
-
کانگو میں پاکستانی امن دستے 20 سال بعد واپس جا رہے ہیں، اقوام متحدہ
-
پنجاب میں سموگ کے خاتمے کیلئے انوائرنمنٹل پروٹیکشن اتھارٹی بنانے کا فیصلہ
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کا معاملہ،سپریم کورٹ ازخودکیس کی سماعت30اپریل مقرر
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.