Live Updates

پارلیمنٹ ہائوس میں مسلم لیگ (ن) کے اجلاس کا انعقاد

پیر 20 مئی 2019 14:54

پارلیمنٹ ہائوس میں مسلم لیگ (ن) کے اجلاس کا انعقاد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2019ء) مسلم لیگ (ن) کا اعلیٰ سطحی اجلاس منگل کو پارلیمنٹ ہائوس میں ہوا۔ اجلاس کی صدارت مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین راجہ محمد ظفر الحق اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مشترکہ طور پر کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مریم نواز شریف، حمزہ شہباز شریف، سابق اسپیکر سردار ایاز صادق، رانا ثناء الله، سابق گورنر سندھ محمد زبیر، پارٹی سیکریٹری جنرل احسن اقبال، جاوید لطیف، اویس لغاری، پیر صابر شاہ اور سردار یعقوب خان ناصر سمیت مسلم لیگ (ن) کے ارکان قومی اسمبلی اور دیگر پارٹی رہنمائوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملک کی تازہ ترین سیاسی صورتحال اور حکومت کے خلاف احتجاج کے حوالے سے حکمت عملی پر غورکیا گیا اور مشاورت کی گئی۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات