Live Updates

وفاقی وزیر علی محمد مہر انتقال کر گئے

سردار علی محمد مہر خان پرویز مشرف کے دور میں 2002ء سے 2004ء تک سندھ کے وزیر اعلیٰ بھی رہے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 21 مئی 2019 11:13

وفاقی وزیر علی محمد مہر انتقال کر گئے
گھوٹکی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 مئی 2019ء) : وفاقی وزیر اینٹی نارکوٹکس علی محمد مہر انتقال کر گئے۔اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ علی محمد مہر کافی عرصے سے دل کے عارضے میں مبتلا تھے،علی محمد مہر دل کا دورہ پڑنے سے وفات پا گئے۔خاندانی ذرائع کے مطابق علی محمد مہر گذشتہ رات سے اسپتال میں زیر علاج تھے۔جہاں حرکت قلب بند ہونے سے ان کی وفات ہو گئی۔

علی محمد مہر نے 2018ء کے انتخابات میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے حصہ لیا تھا، الیکشن جیتنے کے بعد انہوں نے تحریک انصاف کی حکومت میں شمولیت اختیار کی تھی۔ کئی سیاسی و سماجی شخصیات نے علی محمد مہر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔علی محمد کے نمازِ جنازہ کا اعلان ابھی تک نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

علی محمد مہر خان کی کے انتقال پر سوگ میں ضلع گھوٹکی کی تحصیل خان پور کی تما مارکی تیں بند کر دی گئی ہیں۔

لوگوں کی بہت بڑی تعداد علی محمد خان مہر کی رہائش گاہ پر تعزیت کے لیے پہنچنا شروع ہو گئی ہے۔واضح رہے سردار علی محمد مہر خان پرویز مشرف کے دور میں 2002ء سے 2004ء تک سندھ کے وزیر اعلیٰ بھی رہ چکے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات سردار علی محمد مہر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔

اس کے علاوہ پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری نے بھی علی محمد مہر کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا اور ان کے بلند درجات کے لیے بھی دعا کی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات