Live Updates

پاکستان کے ساتھ جھڑپ کے دوران اپنا ہیلی کاپٹر گرانے پر بھارتی فضائیہ کا افسر برطرف

27 فروری کو فضائی جھڑپ کے دوران بھارتی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر فرینڈلی فائر میں تباہ ہوا تھا جس میں 6 بھارتی فوجی ہلاک ہوئے تھے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 21 مئی 2019 12:38

پاکستان کے ساتھ جھڑپ کے دوران اپنا ہیلی کاپٹر گرانے پر بھارتی فضائیہ ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی 2019ء) پاکستان کے ساتھ جھڑپ کے دوران اپنا ہیلی کاپٹر گرانے پر بھارتی افسر کو برطرف کر دیا گیا،اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ لڑائی کے دوران بھارتی فضائیہ نے اپنا ہی ہیلی کاپٹر گرا دیا تھا جس پر اب بھارتی فضائیہ کے افسر کو نوکری سے برطرف کر دیا گیا ہے۔27 فروری کو فضائی جھڑپ کے دوران بھارتی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر فرینڈلی فائر میں تباہ ہوا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فرینڈلی فائر سے تباہ ہیلی کاپٹر میں سوار 6 ائیر مین بھی مارے گئے تھے۔کورٹ آف انکوئری کی تحقیقات کے دوران سرینگر ائیر بیس کے ائیر آفیسر کمانڈنگ کو ہٹا دیا گیا تھا۔ واضح رہے 27 فروری کے روز مقبوضہ کشمیر میں کریش کر جانے والے بھارتی فوجی ہیلی کاپٹر کے واقعے کی رپورٹ سامنے آئی تھی۔

(جاری ہے)

رپورٹ نے بھارتی فضائیہ کا دنیا بھر میں خوب مذاق بنوا یا۔

رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ 27 فروری کو بھارتی فوجی ہیلی کاپٹر کو کوئی حادثہ پیش نہیں آیا تھا، بلکہ بھارتی فضائیہ نے اپنی ہی فوج کے ہیلی کاپٹر کو مار گرایا تھا۔27 فروری کو بھارتی فوجی ہیلی کاپٹر کو کوئی حادثہ پیش نہیں آیا تھا، بلکہ بھارتی فضائیہ نے اپنی ہی فوج کے ہیلی کاپٹر کو مار گرایا تھا۔تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق بھارت کے مگ 21 جنگی طیارے نے ہیلی کاپٹر کو پاکستان کا ہیلی کاپٹر سمجھ کر مار گرایا تھا، واقعے میں 6 بھارتی فوجی افسر ہلاک ہوئے تھے۔

ہیلی کاپٹر ریسکیو مشن پر تھا جب اسے اپنی ہی فضائیہ کے مگ 21 جنگی طیارے نے مار گرایا تھا۔ اسی واقعے کے بعد بھارتی فضائیہ کے چیف آف ویسٹرن کمانڈ کو فوری عہدے سے برطرف کر دیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ 27 فروری کے روز ہی پاکستان نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے بھارت کے 2 جنگی طیارے مار گرائے تھے۔ پاکستان کے جے ایف 17 تھنڈر نے ایک مگ 21 جبکہ ایک ایس یو 30 جنگی طیارہ مارگرایا تھا۔ جبکہ اس کاروائی کے دوران ایک بھارتی پائلٹ ابھی نندن گرفتار بھی کر لیا گیا تھا۔ تاہم بعد ازاں جنگ کی صورتحال کو ختم کرنے کیلئے وزیراعظم عمران خان نے جزبہ خیر سگالی کے تحت بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کا اعلان کیا تھا۔ وزیراعظم عمران خان کے اعلان کے بعد بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو رہا کر دیا گیا تھا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات