Live Updates

فرشتہ زیادتی کیس کو بنیاد بنا کر ریاست کیخلاف نفرت پھیلانے والی پی ٹی ایم رہنما گلالئی اسماعیل کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

متنازعہ تنظیم کی سرگرم خاتون رہنما نے گزشتہ روز افسوس ناک واقعے پر شرمناک سیاست کرتے ہوئے اپنی تقریر میں ریاستی اداروں کیخلاف نفرت پھیلانے کی کوشش کی تھی

muhammad ali محمد علی جمعرات 23 مئی 2019 01:18

فرشتہ زیادتی کیس کو بنیاد بنا کر ریاست کیخلاف نفرت پھیلانے والی پی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2019ء) فرشتہ زیادتی کیس کو بنیاد بنا کر ریاست کیخلاف نفرت پھیلانے والی پی ٹی ایم رہنما گلالئی اسماعیل کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، متنازعہ تنظیم کی سرگرم خاتون رہنما نے گزشتہ روز افسوس ناک واقعے پر شرمناک سیاست کرتے ہوئے اپنی تقریر میں ریاستی اداروں کیخلاف نفرت پھیلانے کی کوشش کی تھی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے اداروں کیخلاف مسلسل نفرت پھیلانے والی پی ٹی ایم کی خاتون رہنما گلالئی اسماعیل کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

  فرشتہ زیادتی کیس کو بنیاد بنا کر ریاست کیخلاف نفرت پھیلانے والی گلالئی اسماعیل کے خلاف مقدمہ اسلام آباد کے پولیس تھانے میں درج کیا گیا ہے۔ متنازعہ تنظیم کی سرگرم خاتون رہنما نے گزشتہ روز افسوس ناک واقعے پر شرمناک سیاست کرتے ہوئے اپنی تقریر میں ریاستی اداروں کیخلاف نفرت پھیلانے کی کوشش کی تھی۔

(جاری ہے)

  اس حوالے سے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ PTM جس طرح ایک معصوم بچی کے بہیمانہ قتل کو اپنی دو ٹکے کی سیاست کیلئے استعمال کر رہی ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کے سیاست کے سینے میں دل نہیں ہے۔

یہ واقعات ہمارا اجتماعی دکھ ہیں۔ قصور میں نو بچیوں کا قتل ہوا پھر جا کے پرچہ کٹا کسی نے ایسی بیہودہ گفتگو نہیں کی جیسی یہ لوگ کر رہے ہیں۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے ننھی فرشتہ کے کیس میں ایس ایچ او شہزاد ٹائون اسلام آباد کی گرفتاری میں تاخیر کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز اور انسپکٹر جنرل پولیس سے وضاحت طلب کر لی ہے۔

جبکہ ایس پی اسلام آباد کو او ایس ڈی بنا دیا ہے۔ وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے ایس ایچ او شہزاد ٹائون کے خلاف فرشتہ کیس میں ایک روز قبل ایف آئی آر درج ہونے کے باوجود گرفتاری میں تاخیر کا سخت نوٹس لیا ہے اور ڈی آئی جی آپریشنز اور انسپکٹر جنرل پولیس سے اس کی وضاحت طلب کر لی ہے جبکہ انہوں نے سپرنٹنڈنٹ پولیس اسلام آباد کو او ایس ڈی کر دیا ہے۔

ایس ایچ او شہزاد ٹائون، سب انسپکٹر محمد عباس رانا اور دیگر پولیس اہلکاروں کے خلاف دس سالہ بچی فرشتہ کے اغواء، قتل اور مبینہ زیادتی کی ایف آئی درج کی گئی تاہم ایک روز گزرنے کے باوجود ان کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے بھی اسلام آباد میں دس سالہ معصوم بچی فرشتہ کے بہیمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم بچی کے سفاکانہ قتل کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

بدھ کو آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ معصوم فرشتہ کے قتل پر پاک فوج ہر قسم کے تعاون کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی نسل کو شرپسند عناصر سے بچانے کے لئے متحد رہنا ہوگا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات