مقبوضہ کشمیر ، اونتی پورہ دھماکے میں دو شہری زخمی

جمعرات 23 مئی 2019 18:52

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2019ء) مقبوضہ کشمیر میں ضلع پلوامہ کے علاقے اونتی پورہ میں پولیس تھانے کے نزدیک ایک دھماکے میں کم از کم دو شہری زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق نامعلوم افراد نے اونتی پورہ تھانے کی طرف ایک دستی بم پھینکاجو تھانے کی دیوار کے باہر گرکر پھٹ گیا جس کے نتیجے میں دو شہری زخمی ہو گئے۔ زخمیوںکو ہسپتال میں داخل کر دیا گیا۔