مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے مجاہد کمانڈر ذاکر موسی کوٰ شہید کردیا ،بھارت مخالف مظاہرے پھوٹ پڑے

جمعرات 23 مئی 2019 22:30

سرینگر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2019ء) تازہ ترین اطلاعات کے مطا بق مجاہد کمانڈر ذاکر مو سیٰ ڈاڈسرہ ترال میں ایک جھڑپ کے دوران شہید ہو گئے ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انہیں آج رات محاصرے کی ایک کاروائی کے دوران بھارتی فوجیوں نے شہید کردیا۔

(جاری ہے)

ان کی شہادت کی خبر کے فوراٴْ بعد علاقے میں بھارت مخالف مظاہرے پھوٹ پڑے اور مظاہرین کو تتر بتر کرنے کے لیے بھارتی فوجیوں نے پیلٹ گنز اور اشک آور گیس کا استعمال کیا۔قابض انتظامیہ نے علاقے میں انٹرنیٹ کی سروسز معطل کر دئیے ۔شہید ذاکر موسیٰ معروف کمانڈر برہان مظفر وانی کے قریبی ساتھی تھے اور انہوں نے ان کے ساتھ مل کر بھارتی فوجیوں کے خلاف کئی معرکوں میں حصہ لیاتھا۔