
عوامی تحریک کا 30 واں یوم تاسیس،کارکنوں کے قاتلوں کو انجام تک پہنچانے کا عزم
ظالم نظام کے خلاف عوامی تحریک کے کارکنوں نے جانی قربانیاں دیں : ڈاکٹر طاہر القادری کارکنوں کی قربانیوں سے آج ہر شخص کو ظالم نظام کے خلاف بولنے کی جرأت ملی،ہمیں زمین تنگ کرنے کے دھمکیاں دینے والے آج ضمانتوں کی بھیک مانگتے پھرتے ہیں،احتساب کا عمل ادھورا چھوڑ دیا گیا تو نقصان پورا پاکستان اٹھائے گا،کچھ لٹیرے جیلوں میں کچھ راہداریوں اور کچھ حساب کتاب سے ڈر کر باہر بھاگ گئے،گفتگو
ہفتہ 25 مئی 2019 22:21

(جاری ہے)
ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ عوامی تحریک نے عوامی دولت پر ڈاکہ ڈالنے والے جن نامی گرامی لٹیروں کے خلاف 30 سال جدوجہد کی آج وہ سب لٹیرے قوم اور قانون کی عدالت کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں اور انکی کرپشن اور لوٹ مار پر عدالتیں تصدیق کی مہریں ثبت کر رہی ہیں۔
ان میں سے کچھ جیلوں کی سلاخوں کے پیچھے -،کچھ جیلوں کی راہداریوں میںاور کچھ حساب اور احتساب کے خوف سے ملک سے بھاگے ہوئے ہیں۔احتساب کا عمل ادھورا چھوڑ دیا گیا تو نقصان پورا پاکستان اٹھائے گا۔ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ جو فرعون صفت مجھ پر اور میرے کارکنوں پر پاکستان کی زمین تنگ کرنے کیلئے ریاستی وسائل کا بے رحمی کے ساتھ استعمال کرتے تھے آج ان پر پاکستان کی زمین تنگ ہو چکی ہے اور وہ معافی اور ضمانتوں کی بھیک مانگتے پھر رہے ہیںمگر انہیں معصوم کارکنوں کا خون چین سے نہیں بیٹھنے دے گا۔ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ الحمد اللہ پاکستان عوامی تحریک نے 30 سال کا ہر دن پاکستان کے مظلوموں کے حقوق کی جنگ لڑی اور اپنی تحریک اور جدوجہد کو کسی سرمایہ دار کو ہائی جیک کرنے کی جرات نہیں ہونے دی،دھن،دھونس اور دھاندلی زدہ انتخابی نظام کا چہرہ بے نقاب کیا، ادارہ جاتی اصلاحات کا ویژن دیا ، آئین بالخصوص آرٹیکلز 62 اور 63 کی اہمیت کو اجاگر کیا،آج ہر سیاستدان اور ریاستی ادارے اس ظالم نظام کے خلاف کھل کر بول رہے ہیں،اس نظام کے خلاف بولنے والوں کویہ جرأت بھی عوامی تحریک کے غیور اور باشعور کارکنان کی قربانیوں سے ملی۔دریں اثناء پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر قاضی زاہد حسین، سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی اور کور کمیٹی کے جملہ ممبران نے 30 ویں یوم تاسیس پر اندرون اور بیرون ملک مقیم کارکنان کو مبارکباد دی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان عوامی تحریک ظلم کے خاتمے،آئین و قانون کی بالادستی،پر امن اور خوشحال پاکستان کیلئے اپنی انقلابی جدوجہد جاری رکھے گی اور سانحہ ماڈل ٹائون کے قاتلوں کو انکے انجام تک پہنچائے گی۔مزید اہم خبریں
-
صرف 1 ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں بڑا اضافہ
-
بلاول بھٹو کا سیلاب سے متاثرہ کسانوں کیلئے زرعی ایمرجنسی اور خصوصی پیکج کا مطالبہ
-
وزارت موسمیاتی تبدیلی آئندہ برس کے مون سون کیلئے ابھی سے تیاری شروع کردے
-
صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت بڑھ کر3 لاکھ 77 ہزار 900 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گئی
-
بھارت نے سیلاب کا ڈیٹا بروقت فراہم نہیں کیا، یہ معاملہ عالمی سطح پر آواز اٹھار ہے ہیں
-
ملک کو آئندہ برس چاول، گنا، گندم سمیت زرعی اور غذائی بحرانوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے
-
وزیر اعظم کی متاثرہ علاقوں سے عوام کے بروقت انخلاء اور امدادی سرگرمیوں کی لمحہ بہ لمحہ نگرانی یقینی بنانے کی ہدایت، متاثرین کی بحالی حکومت کی ترجیح ہے، شہباز شریف
-
پلاننگ ڈویلپمنٹ بورڈ نے سفاری زُو کے ماسٹر پلان کیلئے 7 ارب روپے کی منظوری دے دی
-
سیلاب متاثرین کے حق کے لیے لانگ مارچ بھی کرنا پڑا تو گریز نہیں کریں گے
-
مری،آٹے کا مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائیاں
-
امریکا کے لیے پاکستان سے براہ راست پروازوں کی بحالی کی جانب اہم پیش رفت
-
وزیراعلی سندھ کی سیلاب متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.