جب اسلام آباد کچھ کرنا چاہے تو کہا جاتا ہے صوبائی خودمختاری میں مداخلت ہے،شہر یار آفریدی

پشتون نے کبھی بھی پاکستان مخالف نعرہ نہیں لگایا،علی وزیر اور محسن داوڑ میرا بھائی ہے،مرکزی سیاسی دھارے میں لانا چاہتے تھے،سردار اختر مینگل کے چھ نکات کے وقت وزیر اعظم نے کہا بلوچستان پاکستان کی معاشی شہہ رگ ہے، وفاقی وزیر کا خطاب

منگل 28 مئی 2019 17:47

جب اسلام آباد کچھ کرنا چاہے تو کہا جاتا ہے صوبائی خودمختاری میں مداخلت ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2019ء) وزیر برائے سیفران شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ جب اسلام آباد کچھ کرنا چاہے تو کہا جاتا ہے صوبائی خودمختاری میں مداخلت ہے،پشتون نے کبھی بھی پاکستان مخالف نعرہ نہیں لگایا،علی وزیر اور محسن داوڑ میرا بھائی ہے،مرکزی سیاسی دھارے میں لانا چاہتے تھے،سردار اختر مینگل کے چھ نکات کے وقت وزیر اعظم نے کہا بلوچستان پاکستان کی معاشی شہہ رگ ہے ۔

قومی اسمبلی میں وزیر برائے سیفران شہریار آفریدی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ اخترمینگل صاحب میرے بزرگ اور اتحادی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ایوان میں جتنی بھی سیاسی جماعتوں کی نمائندگی موجود ہے ان سے مخاطب ہوں۔انہوںن کہاکہ یہ روایت کیوں قائم ہو گئی ہے کہ پاکستان میں کوئی بھی واقعہ ہو تو محرومی کی بات کی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ طاہر داوڑ کیس سے متعلق پی پی اور ن لیگ کی مرکزی قیادت سے ملا تھا۔

انہوںنے کہاکہ آج ان کی بات سنتا ہوں تو سوچتا ہوں کہ کیا یہ اس وقت ٹھیک کہتے تھے یا آج ٹھیک کہہ رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ آٹھ ماہ پہلے تافتان کی بات آئی تو بتایا گیا کہ پہلا حکومتی وزیر ہے جو ان کے پاس گیا۔ انہوںنے کہاکہ صوبوں میں کسی بھی قسم کا مسئلہ ہو تو کہا جاتا ہے کہ اسلام آباد نہیں دے رہا۔ انہوںنے کہاکہ جب اسلام آباد کچھ کرنا چاہے تو کہا جاتا ہے صوبائی خودمختاری میں مداخلت ہے۔

انہوںنے کہاکہ پشتون نے کبھی بھی پاکستان مخالف نعرہ نہیں لگایا۔ انہوںنے کہاکہ نقیب اللہ محسود کے مسئلے پر جب وہاں تقریر کی تو بہت تالیاں بجائی گئیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کی بات کی تو کہا گیا کہ یہ بات نہ کرو،علی وزیر اور محسن داوڑ میرا بھائی ہے۔ نہوںنے کہاکہ انتخابات میں علی وزیر اور محسن داوڑ کا اس طرح مقابلہ نہیں کیا،ان کو مرکزی سیاسی دھارے میں لانا چاہتے تھے۔

انہوںنے کہاکہ پہلے دن سے پرویز خٹک اور میں ان سے رابطے میں ہیں۔ انہوںنے کہاکہ طاہر داوڑ کی میت لینے گئے تو این ڈی ایس نے کیا کہ وہ منظور پشتین کو لاش دیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ میرا باپ اور میری جان اس ملک کی دھرتی ہر قربان ،فوجی جوان سرحد پر بیٹھ کر جان قربان کرتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اس ایوان میں بیٹھے لوگ ایسی باتیں کرکے کیا تاثر دینا چاہتے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ ستاون مسلم ممالک میں سے صرف افواج پاکستان کو مکہ و مدینہ کے لئے بلایا گیا انہوںنے کہاکہ سردار اختر مینگل کے چھ نکات کے وقت وزیر اعظم نے کہا بلوچستان پاکستان کی معاشی شہہ رگ ہے ۔انہوںنے کہاکہ ہم پینتالیس ارب روپے سابق فاٹا کو جاری کرچکے ستر ارب روپے مزید جاری کررہے ہیں انہوںنے کہاکہ ہم سابق فاٹا میں ترقیاتی کام تیز کرنے جارہے ہیں یہاں اس کے خلاف سازش تیار کی جارہی ہے۔ بعد ازاں قومی اسمبلی کا اجلاس جمعہ کی صبح ساڑھے دس بجے تک ملتوی کر دیا گیا ۔