کوٹلی ‘ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمر اعظم نے بلاک شدہ کارڈھاء کی کلیئرنس کی نسبت تشکیل کمیٹی کا اجلاس 18جون کو طلب کرلیا

جمعرات 30 مئی 2019 14:41

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2019ء) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمر اعظم نے بلاک شدہ کارڈھاء کی کلیئرنس کی نسبت تشکیل کمیٹی جوسپرنٹنڈنٹ پولیس کوٹلی ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرہ کوٹلی ،نمائندہ انٹیلی جنس بیوروکوٹلی اور نمائندہ آئی ایس آئی کوٹلی کے ممبران پر مشتمل کمیٹی کے اجلاس کے فیصلہ کی رو سی30عدد بلاک شدہ شناختی کارڈ ہولڈرز افراد کی مستقل سکونت ، ملکیتی اراضی ،کاروبار، ملازمت او دیگر کوائف سے متعلق رپورٹ جو 5مئی2019کو دفتر ڈپٹی کمشنر آفس کو فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی کے حوالے سے 18جون 2019بوقت 11:00بجے کانفرنس روم دفتر ڈپٹی کمشنر میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ہے ممبران کمیٹی تاریخ اور وقت مقررہ پر اپنی شرکت کو یقینی بنائیں ۔