عظیم کشمیری شخصیت یوسف بچھ مرحوم کی وصیت کے مطابق تدفین کے لیے شاندار انتظامات کا خیر مقدم

جمعہ 31 مئی 2019 18:49

مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2019ء) عظیم کشمیری شخصیت یوسف بچھ مرحوم کے خاندان اور لواحقین نے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی طرف سے مرحوم یوسف بچھ کی وصیت کے مطابق ان کی تدفین کے لیے شاندار انتظامات کا بھرپور خیر مقدم کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم آزاد کشمیر کی طرف سے کشمیری راہنما مرحوم یوسف بچھ کی تدفین، میت امریکہ سے مظفرآباد لانے اور میر واعظ مولانا محمد یوسف شاہ اور کے ایچ خورشید کے پہلو میں تدفین کا دل کی عمیق گہرائیوں سے خیر مقدم کرتے ہیں۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر کے اس اقدام سے تارکین وطن اور مقبوضہ کشمیر میں مثبت پیغام گیا ہے۔ مرحوم یو سف بچھ کی میت کے ساتھ آئے ان کے بھانجوناور بھتیجوں نے کہا وزیر اعظم آزاد کشمیر کی طرف سے لواحقین کے ساتھ جس مہمان نوازی اور عزت افزائی کا مظاہرہ کیا وہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ مرحوم یوسف بچھ کی میت کے ساتھ آئے لواحقین امریکہ کے لیے روانہ ہو گئے ۔ اس موقع پر وزیر اعظم آزاد کشمیر نے پورے اعزاز کے ساتھ انھیں رونہ کیا۔