عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران زائد کرایہ اور اورلوڈنگ کی روک تھام کے سلسلہ میں اجلاس

جمعہ 31 مئی 2019 19:02

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2019ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) مظفرآباد /سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی مظفرآباد عاصم خالد اعوان کی زیر صدارت عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران زائد کرایہ اور اورلوڈنگ کی روک تھام کے سلسلہ میں اجلاس ہوا۔

(جاری ہے)

جس میں عفت اعظم اسسٹنٹ کمشنر مظفرآباد،عمران عباس نقوی اسسٹنٹ کمشنر رورل،سید غلام محی الدین گیلانی اسسٹنٹ کمشنر پٹہکہ (نصیرآباد)،شہزاد نسیم عباسی ایکسٹرااسسٹنٹ کمشنر مظفرآباد،ذاکر شیخ ڈی ایس پی ٹریفک پولیس مظفرآباد نے شرکت کی۔

اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ عیدسے قبل اکثرزائد کرایہ کی شکایات رہتی ہیں۔علاوہ ازیں اوورلوڈنگ کے باعث حادثات رونما ہونے کاخدشہ رہتا ہے۔جملہ مجسٹریٹ صاحبان ٹریفک پولیس کوہمراہ رکھ کر مظفرآباد کے انٹری/Exitپوائنٹ کے علاوہ شہر/بیرون شہر مختلف مقامات پر زائد کرایہ /اوورلوڈنگ کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں گے۔ تاکہ عوام الناس کو بہترین سفری سہولیات کے علاوہ حادثات کی روک تھام کیلئے اقدامات عمل میں لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :