Live Updates

کرپٹ عناصر کے بلاامتیاز احتساب سے ہی ملک آگے بڑھے گا ،ترقیاتی منصوبوں کی آڑ میں کرپشن کرنے والے ملک و قوم کے مجرم ہیں، آصف علی سندھو

جمعہ 31 مئی 2019 22:39

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مئی2019ء) تحریک انصاف کے صوبائی رہنماء چوہدری آصف علی سندھو نے کہا کہ کرپٹ عناصر کے بلاامتیاز احتساب سے ہی ملک آگے بڑھے گا ۔

(جاری ہے)

ترقیاتی منصوبوں کی آڑ میں کرپشن کرنے والے ملک و قوم کے مجرم ہیں، قومی وسائل پر ڈاکہ ڈالنے کا دور واپس نہیں آئے گا،انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کی طرف گامزن ہے،نئے بلدیاتی نظام پر عملدرآمد کیلئے خصوصی کمیٹی قائم کردی گئی ہے،قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے بچت مہم سے وزارت خزانہ کو آگاہ کر دیا ہے، ہمیں انفرادی سطح پر بہتری کی کوشش کرنی ہوگی ،آصف علی سندھو نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک کو معاشی بحران سے نکالے گی، انہوں نے کہا کہ کابینہ کی طرف سے ہیلتھ ٹیکس کی منظوری عوام کی فتح ہے، موجودہ معاشی مشکلات کے باوجود اس ٹیکس کی حمایت کرنا صحت کے حوالے سے وزیر اعظم کے عزم کا آئینہ دار ہے،انہوں نے کہا کہ مریم بلاول ابو بچاؤ مہم ناکامی سے دوچار ہوگئی ،یوم تکبیر پر مریم صفدر کا لاہور میں اور احتساب عدالت پیشی پر بلاول زرداری کا اسلام آباد میں شو بری طرح فلاپ ہو گیا، عوام کی عدم دلچسپی سے ثابت ہورہا ہے کہ عوام سمجھدار ہو گئے ہیں اور انہوں نے ان لٹیروں سے تعلق توڑ لیا ہے، انہوں نے کہا کہ سابقہ ادوار میں میاں برادران اینڈ کمپنی زرداری اینڈ فیملی اور ان کے قریبی ساتھیوں نے پاکستان کو جس بے دردی سے نوچ کھایا، اس کا قوم کو بخوبی علم ہو چکا ہے جس کی بنا پر قوم اب ان سے بہت دور چلی گئی ہے اور یہ این آر او لینے کے لیے کرائے کے لوگ لاکر اپنے جلسوں کی رونقوں کو بحال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات