واجد علی بغدادی کا سونگ ”کیویں عید مناواں“کو پرستاروں نے پسندیدگی کی سنددے دی

ہمیشہ پرستاروں اور عوامی پسند کو مدنظر رکھتے ہوے گایا ہے اس لیے میرے سونگ سپر ہٹ ہوتے ہیں ،واجد علی بغدادی

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 8 جون 2019 12:30

واجد علی بغدادی کا سونگ ”کیویں عید مناواں“کو پرستاروں نے پسندیدگی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جون2019ء،نمائندہ خصوصی،بائواصغر) واجد علی بغدادی کا سونگ ”کیویں عید مناواں“کو پرستاروں نے پسندیدگی کی سنددے دی،تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معروف گلوکار واجد علی بغدادی کا نیا عید گفٹ سونگ ”کیویں عید مناواں“تھرپروڈکشن کراچی کی طرف سے سوشل میڈیا پر ریلیز کیا گیاجسے ان کے پرستاروں کی طرف سے پسندیدگی کی سنددے دی گئی اس سونگ کو بے حد عوامی مقبولت حاصل ہو رہی ہے ،واجد علی بغدادی نے اپنے پرستاروں کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فنکارکیلئے پرستارسب سے بڑا سرمایہ ہوتے ہیں اور میں نے ہمیشہ پرستاروں اور عوامی پسند کو مدنظر رکھتے ہوے گایا ہے اس لیے میرے سونگ سپر ہٹ ہوتے ہیں ۔