آئندہ 36گھنٹوں میں بحیرہ عرب میں سمندری طوفان کا خطرہ

ماہی گیروں کو گہرے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت، ممکنہ طوفان پر متعلقہ ادارے بھی ہائی الرٹ

پیر 10 جون 2019 18:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2019ء) بحیرہ عرب کے جنوب مشرق میں ہوا کا شدید دباؤ سمندری طوفان میں تبدیل ہونے کا خطرہ ہے ، ہوا کا شدید دبا ؤکراچی کے جنوب میں 1500 کلومیٹردورہے، ابتدائی طور پر طوفان کی سمت شمال مشرق میں بھارتی ساحلی پٹی ہوگی۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے بحیرہ عرب جنوب مشرق میں ہوا کا کم دباؤشدت اختیار کرگیا ہے اور آئندہ 36گھنٹے میں ہوا کا شدید دباؤ سمندری طوفان میں تبدیل ہونے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ہوا کا شدید دباؤ کراچی کے جنوب میں1500کلومیٹردور ہے جبکہ ابتدائی طورپرطوفان کی سمت شمال مشرق میں بھارتی ساحلی پٹی ہوگی۔محکمہ موسمیات نے تمام صورتحال پرنظر رکھی ہوئی ہے، کسی بھی ممکنہ خطرے سے پہلے آگاہ کردیا جائے گا۔ممکنہ طوفان سے بچنے کے لیے محکمہ موسمیات نے ماہی گیروں کو ہدایت جاری کردی ہے ، جس میں ماہی گیروں کو گہرے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی ہے جبکہ کہا کہ ممکنہ طوفان پر متعلقہ ادارے بھی ہائی الرٹ رہیں۔دوسری جانب شہر قائد میں گرمی کی شدت برقرار ہے ، کراچی میں پیر کو بھی زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک تک ارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 62 فیصد جبکہ ہوا 14 کلو میٹر کی رفتار سے ہوا چلتی رہی ۔

متعلقہ عنوان :