Live Updates

مولانافضل الرحمان کا10لاکھ لوگ اسلام آباد میں جمع کرنے کا دعویٰ

فضل الرحمان نے کہا کہ10لاکھ لوگ اسلام آباد میں لیکر جاؤں گا، اگر 10ہزار لوگ بھی متحد کرلیے توبڑا معرکہ ہوگا، اگرسیاسی جماعتوں اور وکلاء کی تحریک شروع ہوگئی تو عوام آگے نکل جائیں گے اور لیڈر پیچھے رہ جائیں گے۔سینئر صحافی اور تجزیہ کار حامد میرکا تبصرہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 11 جون 2019 15:35

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 جون 2019ء) سینئر صحافی اور تجزیہ کار حامد میر نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے 10لاکھ لوگ اسلام لے جانے کا دعویٰ کردیا، فضل الرحمان 10ہزار لوگ بھی متحد کرلیے توبڑامعرکہ ہوگا، اگرسیاسی جماعتوں اور وکلاء کی تحریک شروع ہوگئی تو عوام آگے نکل جائیں گے اور لیڈر پیچھے رہ جائیں گے۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمن سے میری پچھلے دنوں ملاقات ہوئی، انہوں نے کہا کہ ہم نے بڑے کامیاب جلسے کیے ہیں۔

اب 2بڑے جلسے کریں گے۔ایک جلسہ پشاور میں کریں گے اور دوسراکوئٹہ میں کریں گے۔ پھر ہم اسلام آباد کا رخ کریں گے۔حامدمیر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ ہم اسلام آباد میں تقریباً 10لاکھ لوگ لے کرآئیں گے، میں نے ان سے کہا کہ 10لاکھ لوگ بڑی بات ہے، اگر آپ 10ہزار لوگ ہی لے آئیں تو بڑا معرکہ ہوگا۔

(جاری ہے)

کیونکہ عمران خان نے 2014ء میں جو دھرنا دیا تھا ۔

اس میں شروع میں لوگ زیادہ تھے لیکن بعد میں بہت کم رہ گئے تھے۔ لیکن مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ جو لوگ ہمارے ساتھ جائیں گے ان میں ایک بندہ بھی واپس نہیں جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن موجودہ حالات میں لانگ مارچ کی بات کررہے ہیں یہ بہت بڑی چیز ہے۔ایسے حالات میں جب آصف زرداری کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے اور نوازشریف پہلے ہی جیل میں ہیں۔

میری اطلاع کے مطابق نیب بلاول بھٹو اور مریم نوازکو بھی گرفتار کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ لگتا ایسے ہے کہ حکومت اپنی غلط پالیسی کے باعث اپوزیشن جماعتوں کو متحد ہونے کا موقع دے رہی ہے۔اسی طرح حکومت نے جلتی پرجو تیل کا کام کیا ہے وہ وکلاء کا احتجاج ہے، وکلاء نے 14جون کو احتجاج کا اعلان کیا ہے۔وکلاء کا احتجاج سیاسی جماعتوں سے پہلے شروع ہوجائے گا۔

مشرف دور میں دیکھا گیا کہ وکلاء ایک تحریک کو لیڈ کررہے تھے اور سیاسی جماعتیں ان کے ساتھ تھیں۔ اس بار بھی کہیں ایسا نہ ہوجائے کہ مولانا فضل الرحمان تحریک کو لیڈ کریں اور باقی جماعتیں ان کے ساتھ ہوں۔اگر تحریک شروع ہوگئی تو عوام آگے نکل جائیں گے اور لیڈر پیچھے رہ جائیں گے۔واضح رہے سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان واضح کرچکے کہ ہم نے ملک گیر سطح پر 13کامیاب ملین مارچ کیے۔اب ہمیں حکومت کیخلاف آخری وار کرنا ہے۔ہم ملک میں جنگ نہیں چاہتے، کیونکہ ہم ملک کے تم سے زیادہ وفادار ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات