Live Updates

عثمان بزدار کی متوازن اور عوام دوست بجٹ پیش کرنے پروزیراعظم عمران خان،وزیر مملکت ریونیوحماد اظہر اور انکی ٹیم کو مبارکباد

منگل 11 جون 2019 23:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مشکل حالات میں بہترین، متوازن اور عوام دوست بجٹ پیش کرنے پروزیراعظم عمران خان،وزیر مملکت ریونیوحماد اظہر اور ا ن کی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ حکومت نے معاشی استحکام کیلئے اہم اقدامات کا اعلان کیا ہے اور بجٹ میں ترجیحات کا درست تعین کر کے ماضی کی غلطیوں کی اصلاح کی ہے،بجٹ میں اعلان کردہ اقدامات سے ملک حقیقی معنوں میں اپنے پائوں پر کھڑا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں اس سے بہتر بجٹ پیش نہیں کیا جاسکتا۔ بجٹ میں امیروں پر بوجھ ڈالا گیا ہے اور عام آدمی کو ریلیف اور سہولتیں دی گئی ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ مالی سال2019-20ء کا بجٹ عوامی امنگوں کا آئینہ دار ہے۔ بجٹ میں غریب اور کم وسیلہ طبقات پر کوئی بوجھ نہیں ڈالا گیا۔ وفاقی حکومت کے عوام دوست اور غریب پرور بجٹ سے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی اور آئندہ مالی سال کا بجٹ ملک کی معاشی ترقی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات