مکران کوسٹل ہائی وے پر مسافر کوچ الٹنے سے 2 خواتین جاں بحق ،22 افراد زخمی

جبکہ پنجگور میں دوگاڑیوں میں تصادم، دو افراد جھلس کر جاں بحق

پیر 17 جون 2019 15:16

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2019ء) مکران کوسٹل ہائی وے پر کنڈملیر کے قریب مسافر کوچ الٹنے سی2 خواتین جاں بحق جبکہ 22 افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع کے مطابق پیر کے روز بلوچستان کے علا قے مکران کوسٹل ہائی وے پر کنڈملیر کے قریب تیز رفتار کوچ الٹ گئی جس کے نتیجے میں2 خواتین جاں بحق جبکہ 22افراد زخمی ہوگئے ، پولیس اور ایدھی کو اطلا ع ملتے ہی جائے وقوع پر پہنچ کر لا شوں اور زخمیوں کوفوری طورپر مقامی ہسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

حادثے کی شکار مسافر کوچ گوادر سے کراچی جارہی تھی کہ اچانک حادثہ پیش آ یا، دریں اثناء پنجگورکی تحصیل پروم کے علاقے سورین کے قریب دو گاڑیوں میں تصادم ہوا جس کے باعث گاڑیوں میں آگ لگنے سے دو افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے ضلعی انتظامیہ نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو مقامی ہسپتال منتقل کرکے مزیدتحقیقات شروع کردی ہے ۔