مقبوضہ کشمیر:امت اسلامی کا شہید قاضی نثار کی 25ویںبرسی پرپروگرام کا اعلان

پیر 17 جون 2019 18:17

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2019ء) مقبوضہ کشمیر میں جموںوکشمیر امت اسلامی نے جنوبی کشمیر کے سابق میرواعظ شہید قاضی نثار احمد کے 25ویں یوم شہادت پر اپنے پروگرام کا اعلان کردیا ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق امت اسلامی نے اس سلسلے میں 19جون کو اسلام آباد قصبے میں مکمل ہڑتال کی اپیل کی ہے جبکہ مختلف مذہبی ، سماجی اور سیاسی تنظیموں نے شہید قاضی نثار اور حال ہی شہید ہونے والے نوجوانوں سمیت شہدائے کشمیر کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے امت اسلامی کے پروگرام کی حمایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

پروگرام کے مطابق 18جون کو اسلام آباد کے مزار شہداء پر فاتحہ خوانی اور 19جون کو قران خوانی ہو گی جبکہ 19جون کو ہی ادارہ تحقیقات اسلامی سے قاضی نثار کے مقام شہادت دیالگام کی طرف ایک ریلی نکالی جائے گی۔ ادارہ تحقیقات اسلامی میں 20جون کو سیمینار کا اہتمام کیا جائے گااور 21جون کو جنوبی کشمیر کے مختلف علاقوں سے ریلیاں نکالی جائیں گی جبکہ اسی روز ضلع پلوامہ کے علاقے کنگن میں عطیہ خون کا کیمپ لگایا جائے گا۔ امت اسلامی نے اپنے عہدیداروں اور کارکنوں کو پروگرام کے لیے تیاری کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :