Live Updates

وزیر توانائی کا 2020 تک گردشی قرضے کا بہاؤ صفر کرنے کا دعوی

5500 ارب ریونیو اکٹھا کر کے دکھائیں گے،مفتاح اسماعیل نے اعتراف کیا کہ ن لیگ کی معاشی پالیسی غلط تھی،بجلی کے نظام کے لیے 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری آنے والی ہے۔ وزیر توانائی عمر ایوب کا قومی اسمبلی میں خطاب

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 19 جون 2019 15:48

وزیر توانائی کا 2020 تک گردشی قرضے کا بہاؤ صفر کرنے کا دعوی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار19 جون 2019ء) قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی زیر صدارت ہو رہا ہے،قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر توانائی عمر ایوب کا کہنا تھا کہ 2018ء میں جتنی لوڈ شیڈنگ تھی اس کی مثال نہیں ملتی۔ہم نے موجودہ سسٹم کو ٹھیک کیا۔99.35 فیصد لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ حل کیا۔آج ملک میں 80 فیصد لوڈ شیڈنگ نہیں ہو رہی۔ہماری حکومت نے رمضان میں لوڈ شیڈنگ ختم کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ 2020تک گردشی قرضے کا بہاؤ صفر کر دیں گے۔5500 ارب ریونیو اکٹھا کر کے دکھائیں گے۔ن لیگ کی فارن پالیسی انتہائی غلط تھی۔ مفتاح اسماعیل نے اعتراف کیا کہ ن لیگ کی معاشی پالیسی غلط تھی۔مفتاح اسماعیل نے آتے ساتھ روپے کی قدر گرانا شروع کی،اس بات میں نہیں جانا چاہتا کہ یہ صورتحال کیسے پیدا ہوئی،رونا بہت آسان ہے آئینہ بھی دیکھ لیا کریں۔

(جاری ہے)

پاک فوج نے اپنے بجٹ میں 176 ارب روپے کی کمی کی۔وزیراعظم سیکرٹریٹ کے اخراجات وزیراعظم عمران خان اپنی جیب سے ادا کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بجلی کے ٹرانمیشن نظام کے لیے 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری آنے والی ہے۔اس سے قبل قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ن لیگ دورحکومت کے چیلنجز،اقدمات ، سیکورٹی صورتحال اور تحریک انصاف کے دھرنے کا ذکرکیا‘شہبازشریف نے کہاکہ پی ٹی آئی نے 2014 میں کنٹینرپرچڑھ کرترقی کا راستہ روکا ،چینی صدر کے دورہ پاکستان پر3روزڈی چوک خالی کرنے کی درخواست بھی رد کردی جس سے ناقابل تلافی نقصان ہوا ،سب کچھ دوبارہ حاصل ہوسکتاہے اعتماد بحال نہیں ہوسکتا. مسلم لیگ( ن) کے صدر نے مزید کہا کہ 11ہزارمیگا واٹ بجلی کے مںصوبے لگا کر لوڈشیڈنگ ختم کی ، مہنگائی 12فیصد سے تین فیصد تک لائے ،40 یونیورسٹیوں کا سنگ بنیاد سمیت تعیلم اورصحت میں انقلابی اقدامات کئے. شہبازشریف نے پرویزمشرف دورحکومت سے تحقیقات کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم تحقیقات کمیشن کو پرویزمشرف دورکا ٹاسک بھی دئیں کیسے ایک ارب ڈالرلاگت والا نیلم جہلم ہائیڈرل منصبوبہ پانچ ارب ڈالرسے زائد میں مکمل ہوا.
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات