عمران خان کی معاشی ٹیم اسدعمر کیساتھ ہی چھوڑ کرجاچکی، نبیل گبول
ایک عبدالرزاق داؤد رہ گیا ہے، وہ بھی استعفیٰ تیارکرکے بیٹھا ہوا ہے، حفیظ شیخ پریشان ہے کہ اس نے حکومت میں آکرغلط فیصلہ کیا کیونکہ اس کوکام ہی نہیں کرنے دیا جا رہا، بجٹ منظور ہوگیا تو ڈالر165کا ہوجائے گا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو
ثنااللہ ناگرہ منگل 25 جون 2019 17:23
(جاری ہے)
اسپیکر جب کتاب پڑھ کرآتا ہے تو پھر وہ رولنگ دیتا ہے۔
مجھے بتائیں سلیکٹڈ کیسے غیرپارلیمانی لفظ ہے؟ کیا عمران خان نے قاسم سوری کو ڈپٹی اسپیکر سلیکٹ نہیں کیا تھا؟ چار بندے تھے جن میں ڈپٹی اسپیکر کو سلیکٹ کیا تھا۔ نبیل گبول نے کہا کہ جب ایمپائر انگلی اٹھاتا ہے تو ایمپائر کی انگلی کہا جاتا ہے ، لیکن اسی انگلی کو دوسری طرح اٹھائیں تو گالی بن جاتی ہے؟ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو سوچنا چاہیے ۔عمران خان خود بطور وزیراعظم سلیکٹڈ ہے، ہمارے پاس 2مہینے بعد دسمبر میں بھی یہ ثبوت ہوگا کہ وہ سلیکٹڈ تھا، اس لیے اس کو ہٹایا گیا ہے۔نبیل گبول نے کہا کہ یہ بات میری بات ریکارڈ کرکے رکھ لیں، میں نے اتنی باتیں کیں ، ان میں 50 فیصد درست ثابت ہوئیں، میں آپ کو واضح کردوں ، عمران خان کو لانے والے سر پکڑ کربیٹھے ہوئے ہیں کہ ہم نے کیا مصیبت اپنے سر لی ہوئی ہے۔ عمران خان دسمبر 2019ء میں گھر بھیج دیے جائیں گے، جنوری 2020ء میں عمران خان وزیراعظم نہیں رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی موجودہ جو معاشی صورتحال ہے ، وہ انتہائی بحران کا شکار ہے۔ وزیراعظم چیزوں کو سمجھ نہیں رہے، باتوں کومان نہیں رہے۔ وزیراعظم اس وقت ملک کی معاشی صورتحال کو کنٹرول نہیں کرپارہے ہیں،وزیراعظم کی ٹیم ناکام ہوچکی ہے۔ وزیراعظم کی معاشی ٹیم اسد عمر کے ساتھ ہی ان کو چھوڑ کرجاچکی ہے، ایک عبدالرزاق داؤد ہیں وہ بھی جانے کیلئے استعفیٰ تیار کرکے بیٹھا ہوا ہے۔ حفیظ شیخ اس وقت پریشان ہے ، کہ اس نے حکومت میں آکر غلط فیصلہ کیا ہے ، اس کو کام نہیں کرنے دیا جارہا ہے۔ میں حفیظ شیخ کو چیلنج کرتا ہو ں کہ وہ اس وقت سکون میں نہیں ہے۔ یہ باتیں نہ تجزیہ ہے اور معلومات ہیں، میں باتیں ہوا میں چھوڑنے والا نہیں ہوں۔اس لیے عمران خان کو سوچنا چاہیے، اس کو بجٹ پاس کرنے کی پڑی ہوئی ہے۔ بجٹ منظور ہوگیا تو ڈالر 165کا ہوجائے گا۔ جس سے لوگ سڑکوں پر آجائیں گے۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.