Live Updates

نیب نے بابر اعوان کو معاف نہیں کیا، ہمایوں اختر خان

بابر اعوان کی بریت کا فیصلہ احتساب عدالت کا ہے، رہنما پاکستان تحریکِ انصاف

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل 25 جون 2019 23:55

نیب نے بابر اعوان کو معاف نہیں کیا، ہمایوں اختر خان
راولپنڈی( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25جون2019ء) رہنما پاکستان تحریکِ انصاف ہمایوں اختر خان نے کہاہے کہ بابر اعوان کی بریت کا فیصلہ احتساب عدالت کا ہے ، انہوں نیب نے تو معاف نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تو عدالت کا فیصلہ ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بابر اعوان کی بریت کا فیصلہ احتساب عدالت نے کیا ہے ، انہوں نیب نے معاف نہیں کیا۔

ہمایوں اختر خان نے کہاکہ صحافی جاوید چودھری کا جو کالم اخبار میں چھاپا تھا اس کے حوالے سے چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے انکار کردیا تھا ، ہمارا نیب پر کوئی دباؤ نہیں ہے ۔ انہوں نے وضاحت کی کہ موجودہ چیئر مین نیب کو پاکستان پیپلز پارٹی اورپاکستان مسلم لیگ نے لگایاتھا ، حکومت ان کو نہیں ہٹا سکتی بلکہ ابھی تو یہ بھی نہیں پتہ کہ ان کو کیسے ہٹایا جاسکتا ہے؟انہوں نے بتایا کہ ہمارے اپنے لوگوں کیخلاف تحقیقات ہورہی ہیں، علیم خان جیل کاٹ کر آئے ہیں، سبطین خان اس کاغذ پر دستخط کرنے کے الزام میں جوان کی جانب سے کیا ہی نہیں گیا تھا جیل میں بیٹھے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ عدالت نے نندی پورپاور پراجیکٹ تاخیر ریفرنس میں بابر اعوان کو بری کر دیا ۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ احتسابعدالت کے جج ارشد ملک نے بریت کی درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا۔نندی پوری پاور پراجیکٹ میں تاخیر سے متعلق ریفرنس کی احتساب عدالت میں سماعت ہوئی۔سماعت میںعدالت نے بریت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنایا۔ بابر اعوان کی بریت کی درخواست منظور کر لی گئی ہے۔

عدالت نے ملزم ریاض کیانی کو بھی بری کر دیا۔عدالت نے راجہ پرویز اشرف اور دیگر ملزمان کی درخواستیں مسترد کر دی ہیں۔خیال رہےاحتساب عدالت نے نندی پور پاور پراجیکٹ ریفرنس میں ملزمان کی بریت کے حوالے سے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا ۔ پیر کو احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے کیس کی سماعت کی تھی جس میں بابر اعوان کو بری کیا گیا۔

دوسری جانب نندی پورپاور پراجیکٹ تاخیر ریفرنس میں بریت کے بعد بابر اعوان کی وفاقی کابینہ میں واپسی کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔ بابر اعوان اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے پارلیمانی امور کے عہدے پر تھے۔واضح رہے نیب میں ریفرنس میں عائد الزامات کی وجہ سے بابر اعوان وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور کے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے۔ نندی پور ریفرنس میں نام آنے پربابر اعوان نے استعفیٰ دیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات