شہید نوجوانوں کی نماز جنازہ میں ہزاروں لوگوں کی شرکت

جمعرات 27 جون 2019 16:58

سری نگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2019ء) مقبوضہ کشمیرمیںجنوبی کشمیر کے علاقوں ترال اور بیج بہاڑہ میں دو شہید نوجوانوں کی نماز جناز ہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مرد ، خواتین اور نوجوانوںسمیت ہزاروں کی تعداد میں لوگوںنے ضلع اسلام آباد میں بیج بہاڑہ کے علاقے واگ ہامہ میں آزادی کے حق میں اور بھارت کے خلاف نعرے بلند کرتے ہوئے عادل رحمن داس اور ضلع پلوامہ میں ترال کے علاقے ناگ بل میں شبیر احمد ملک کی نماز جنازہ میں شرکت کی ۔ بڑی تعدا دمیں لوگوںکی موجودگی کی وجہ سے شہید نوجوانوں کی نماز جنازہ متعدد بار ادا کی گئی ۔ مجاہدین نے بھی شہید نوجوانوںکی نماز جنازہ میں نمودار ہو کر فضائی فائرنگ کر کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :