Live Updates

وزیراعظم عمران خان نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات پیش کردیں

عمران خان10 کروڑ82 لاکھ 36 ہزار روپے سےزائد اثاثوں کے مالک،6.2 مربع زرعی اورکمرشل اراضی اور 2 لاکھ کی 4 بکریوں، ڈالرز، پاؤنڈز اوریورو اکاؤنٹس سمیت بنی گالہ رہائش کے بھی مالک ہیں، وزیراعظم نے بنی گالہ زمین کو تحفہ کے طور پر ظاہر کیا۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کی تفصیلات

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 2 جولائی 2019 16:07

وزیراعظم عمران خان نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات پیش کردیں
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جولائی 2019ء) وزیراعظم عمران خان نے الیکشن کمیشن میں اپنے اثاثوں کی تفصیلات پیش کر دیں، جس کے تحت عمران خان10 کروڑ82 لاکھ 36 ہزار روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں، وزیراعظم 6.2 مربع زرعی اورکمرشل اراضی اور 2 لاکھ کی 4 بکریوں، ڈالرز، پاؤنڈز اوریورو اکاؤنٹس سمیت بنی گالہ رہائش کے بھی مالک ہیں،وزیراعظم نے بنی گالہ زمین کو تحفہ کے طور پر ظاہر کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ارکان قومی اسمبلی کے مالی سال 19۔2018ء کے گوشواروں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ وفاقی وزیرعلی زیدی3 کروڑروپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں۔ وزیردفاع کے پاس13کروڑ95لاکھ کے اثاثے اورڈھائی کروڑروپے کا بینک بیلنس ہے۔ پی ٹی آئی ایم این اے سمیع الحسن گیلانی ایک ارب روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیرانسداد منشیات شہریارآفریدی2 کروڑکے اثاثوں کے مالک ہیں۔

وفاقی وزیرمواصلات مراد سعید کے پاس36 لاکھ کیش اور15 تولے سونا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق مراد سعید غریب ارکان قومی اسمبلی میں شامل ہیں۔ اسی طرح رانا ثناء اللہ کے6 کروڑ60 لاکھ روپے مالیت کے اثاثے ہیں۔ شیخ رشید کے پاس8 کروڑ73 لاکھ کا بینک بیلنس اور25 لاکھ کے پرائزبانڈ ہیں۔ شیخ رشید کے پاس3 کروڑ58 لاکھ روپے کے اثاثے ہیں۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی60 کروڑروپے سے زائد مالیت کے اثاثوں کے مالک ہیں۔

اپوزیشن لیڈر شہبازشریف لندن میں فلیٹ کے مالک بھی ہیں۔ شہبازشریف کےبیرون ملک14کروڑ روپے کے اثاثے ہیں۔ شہبازشریف نے بیرون ملک اثاثوں کی تفصیلات بھی ظاہرکیں۔ شہبازشریف کی اہلیہ تہمینہ درانی کے57 لاکھ65 ہزارروپے کے اثاثے ہیں۔ شہبازشریف کی اہلیہ نصرت شہبازکے نام23 کروڑسے زائد مالیت کے اثاثے ہیں۔ الیکشن  کمیشن کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈرکے اثاثوں کی مالیت18 کروڑ96 لاکھ روپے سے زائد ہے۔

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کے دبئی میں دو ولاز میں شیئرز ہیں۔ بلاول بھٹوایک ارب54 کروڑروپے سے زائد مالیت کے اثاثوں کے مالک ہیں۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری امیرترین اراکان قومی اسمبلی میں شامل ہیں۔ سابق صدرآصف زرداری کے پاس ایک کروڑ66 لاکھ روپے کا اسلحہ بھی ہے۔ آصف زرداری کے پاس ایک کروڑروپے مالیت کے گھوڑےاورجانور ہیں۔

آصف علی زرداری کی بیرون ملک کوئی جائیداد نہیں۔ آصف زرداری اوربلاول بھٹو دبئی کے اقامہ ہولڈرنکلے۔ آصف زرداری66 کروڑ روپے مالیت کے اثاثوں کے مالک ہیں۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کے اثاثوں کی تفصیلات بھی جاری کردی گئی ہیں۔ جس کے تحت وزیراعظم 10کروڑ82 لاکھ 36 ہزار روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں۔ وزیراعظم 6.2 مربع زرعی اورکمرشل اراضی کے مالک ہیں۔

وزیراعظم عمران خان2 لاکھ کی 4 بکریوں کے بھی مالک ہیں۔ وزیراعظم کے ڈالر،پاؤنڈ اوریورو اکاؤنٹس بھی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے بنی گالہ رہائش کی مالیت ظاہر نہیں کی۔ وزیراعظم نے بنی گالہ زمین کو تحفہ کے طور پر ظاہر کیا۔ وزیراعظم نےاپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کے اثاثوں کی تفصیلات پیش کر دیں۔ وزیراعظم نے اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کے نام پاک پتن میں431 کنال اراضی اور اوکاڑہ میں266 کنال اراضی ظاہرکی۔ بشریٰ بی بی کے نام بنی گالہ میں3 کنال کا گھر ہے۔
Live بشریٰ بی بی سے متعلق تازہ ترین معلومات